?️
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ شیخ تمیم نے بھی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے شاہ حماد عیسیٰ الخلیفہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک باد دی اور بحرینی عوام کی خوش حالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 کے دوران وہاں موجود پاکستانی برادری کے لیے کیے گئے اقدامات پر انہیں سراہا.
بحرین کے فرماں روا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا اور کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں.
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ترک حکومت، قیادت اور ترک عوام کو عید الفطر کی مبارک باد دی بیان کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو مبارک باد دی اور وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر ایک مرتبہ پھر مبارک باد دی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں راہنماﺅں نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور دوطرفہ مفادات، خاص کر تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر تمام امور پر تعلقات مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا.
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اجاگر کرتے ہوئےترک کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ ان پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں دونوں راہنماﺅں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے شان دار 75 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اصولی اور ثابت قدم مو¿قف پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا.
بیان میں کہا گیا کہ دونوں راہنماﺅں نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے اہم اقدامات پر بھی بات کی اور سنگینی کا نمایاں کیا دونوں راہنماﺅں نے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ بدستور رابطے میں رہنے کا عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صرف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ترک صدر نے بھی شہباز شریف کو ترکی کے دورے کی دعوت دی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ دونوں راہنماﺅں نے اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
گوگل میں صیہونیوں کی خدمات
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ساتھ کمپنی کے معاہدے کے خلاف
ستمبر
حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے امیدوار ہیں
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے
دسمبر
غزہ: شہباز شریف کی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو
اکتوبر
دادو میں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی
?️ 1 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں)سندھ کے سیلاب زدہ ضلع دادو میں ریسکیو اور امدادی
ستمبر
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہو گئی
?️ 8 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب
جون
امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج
مارچ
ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی
ستمبر
مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ
ستمبر