?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے خیرسگالی پر مبنی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، دوطرفہ تجارت، تعلیمی و ثقافتی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور عالمی فورمز پر دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ پاک سری لنکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان سری لنکا دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد، افغان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کی مسلسل تیسری
اکتوبر
غزہ جنگ کا مغربی کنارے پر کیا اثر پڑے گا؟ صیہونی وزیر جنگ کی زبانی
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے پیر کو ایک تقریر
دسمبر
شہید حسن نصرالله امریکی-صہیونی بالادستی کے خلاف ایک اہم چیلنج تھے:عرب نیشنل کانگریس
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل حمدین صباحی نے کہا
فروری
امریکی انتخابات کے موقع پر سیاسی تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: جب کہ متنازعہ اور فیصلہ کن امریکی صدارتی انتخابات میں
اکتوبر
جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے
ستمبر
سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن
جولائی
عراق اور عمان ایران اور مصر کے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش میں
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:مصر میں ایک عراقی سفارتی ذریعے نے اعلان کیا کہ یہ
اپریل
براہِ راست اور بالواسطہ مذاکرات میں فرق؛ ایران کے ساتھ ٹرمپ کے دو ممکنہ منظرنامے
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار نے امریکی دھمکیوں کے تسلسل
اپریل