وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلیفون

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلیفون کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے پاکستان کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت میں پاک فوج کی صلاحیتوں ، دفاع وطن کی قوتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے،سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ آپکی مدد فرمائے۔وطن عزیز کے دفاع،سلامتی ، تحفظ کے لیے ہمارا بھرپور تعاون آپکو میسر رہے گا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں آرمی چیف کی کمان سنبھال لی ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھڑی جنرل سید عاصم منیر کو سونپ دی ۔

تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منقعد ہوئی۔ نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپ دی گئی۔۔ پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔

فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کی،آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آفیسر ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈر ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔

لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔جب کہ نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان

?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات

اردگان کے نئے ترکی پر زور دینے کی کیا وجوہات ہیں؟

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: بظاہر ترکی کی حکمران جماعت کے سربراہ رجب طیب اردگان

غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ ڈالنے کی چال ہے: اسرائیلی اخبار

?️ 30 جولائی 2025غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ

کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت

نیتن یاہو کا مجوزہ امریکی دورہ اچانک جلدی کیوں؟ 

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق قابض وزیر اعظم نیتن یاہو کا

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک

ترکی کے انتخابات کے نتائج کو معین کرنے والے عوامل کا تجزیہ

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:آج صباح اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، ترک

طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے