?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں، کسی اہم تعیناتی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں دونوں طرف اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں،نہ حکومت کے ساتھ جانے کا اعلان کر رہے ہیں نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ ئی بات سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔
اتحادی ساڑھے تین سال حکومت کا حصہ رہے، وزارتیں بھی لیں،عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جا رہے ہیں،اللہ کرے ایسا نہ ہو تو تاہم خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم اہم تعیناتی کا فیصلہ کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ وزیراعظم کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہا۔آج اسپیکر نے کسی کی بات نہیں سنی اور اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا، اُس سے اگلے پیر تک وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی پتہ نہیں رہ گیا کہ وہ کوئی بہت بڑا اعلان کر دیں جس سے ہلچل مچ جائے،شیخ رشید نے بھی اس طرف اشارہ کیا کہ کسی اہم عہدے کی تعیناتی کر دی جائے یا پھر اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شامل ہو جائے۔
دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے بابر اعوان نے کہاکہ کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہونے کی سیریز شروع ہو رہی ہے ،آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا،سرپرائزز کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی سیٹ پر پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں ،کوئی اور پارٹی جوائن کرن ے کی ڈس کوالیفکیشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں لکھا ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دیگا اسکی خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے،آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی،پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہوگا،۔


مشہور خبریں۔
کیا مقاصد سے بھٹک چکی ہے سینیٹ ؟
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کرنے پر بھی
مارچ
پاکستانی وزیرِ دفاع کا طالبان کے ترجمان پر رد عمل سامنے آگیا
?️ 2 نومبر 2025پاکستانی وزیرِ دفاع کا طالبان کے ترجمان پر رد عمل سامنے آگیا
نومبر
وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم
نومبر
حزب اللہ کے ہاتھوں نشانہ بننے والے صہیونی اڈے کی کیا اہمیت ہے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں
جنوری
امریکہ میں ملکی دہشت گردی کی تحقیقات دوگنی ہو گئی ہیں: ایف بی آئی ڈائریکٹر
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا اعتراف
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں حزب اللہ کی
اکتوبر
سعودی اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں 126 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارحیت پسندوں نے منگل کے روز یمن کے صوبہ الحدیدہ
دسمبر
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت
مئی