?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی تعاون سمیت علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی عوامی توثیق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی اور انٹیلی جنس میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا امریکی صدر دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف تھے، انہوں نے ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی اور اس طرح جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی۔
مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر اس ہفتے کے شروع میں مشرق وسطی بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے میں امن کی بحالی کے لیے جامع تبادلے کے لیے نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کرنے کے ان کے اقدام کو سراہا۔
وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف انتظامات پر صدر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو انکی سہولت کے مطابق پاکستان کا سرکاری دورہ کرنےکی پرتپاک اور پرجوش دعوت بھی دی، اوول آفس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات 55 منٹ تک جاری رہی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کس حد تک فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک ہے؟ برطانوی میگزین کی زبانی
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی آنلائن میگزین کی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ
اکتوبر
ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر
اگست
لبنان میں پھٹنے والے پیجر کہاں تیار کیے گئے تھے ؟تائیوانی کمپنی کا انکشاف
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: تائیوانی کمپنی نے لبنان میں پھٹنے والے پیجرز تیار کیے
ستمبر
ترک عوام نے ہرتزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج کیا اور ہم سب قاسم سلیمانی ہیں کے نعرے لگائے
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: حزب اللہ انصار اللہ کے جھنڈے اور شہید سردار قاسم
مارچ
امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید
جون
غزہ بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے: پاکستان
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے اقوام متحدہ میں
جولائی
مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، یوسف الدوبے
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری
اکتوبر
پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن
اگست