🗓️
ریاض (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاک، سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا اور متعدد باہمی معاہدوں سمیت مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے، دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کااعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مزیدمضبوطی پراتفاق کیا اور تمام شعبوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہدکیجانب سےسعودی عرب کےدورےکی دعوت پر اظہار تشکر کیا ، ملاقات میں مضبوط اور تاریخی تعلقات،مشترکہ عقائد،اقدار،باہمی اعتماد پر گفتگو ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عوام کی طرف سےمقدس مقامات کی سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی،معاشی،تجارتی،دفاعی،سیکیورٹی تعلقات کومزید مضبوط بنانےپراتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر خصوصی زور دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئےملازمت کےمواقع بڑھانےپر زوردیتے ہوئے گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطی کےاقدامات کوسراہا جبکہ ولی عہدکےویژن اور 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں انسانی وسائل شعبےمیں زیادہ سےزیادہ باہمی فائدہ اٹھانےکےطریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے پاکستانیوں کی فلاح وبہبودکیلئےاقدامات پرسعودی قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ولی عہد کے کردار کو بھی سراہا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کےبعدرہنماؤں نےمعاہدوں پردستخط کی تقریب میں شرکت کی، جس میں سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کےقیام سےمتعلق معاہدے پر دستخط کیےگئے ، کونسل وزیراعظم اورولی عہدکی زیرصدارت کام کرےگی، کونسل تعلقات کی ترقی کواسٹریٹجک سمت فراہم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نےخطےکی ترقی کیلئےسی پیک پربھی بات چیت کی، وزیراعظم نے کہا سی پیک دوطرفہ تعاون کوبڑھانےمیں اہم کرداراداکرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ رہنماؤں نےمتعدد باہمی معاہدوں،مفاہمت کی یادداشت پردستخط بھی کیے ، جس میں جرائم کےخلاف جنگ میں تعاون سے متعلق معاہدہ ، سزایافتہ افرادکی منتقلی سےمتعلق معاہدہ شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
شام کے زلزلے سے متاثرہ شہروں میں اقوام متحدہ کا جھنڈا الٹا نصب کیا گیا
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:متعدد شامی کارکنوں نے شام کے زلزلہ زدگان سے نمٹنے کے
فروری
لندن میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں لندن کی
اکتوبر
پیپلز پارٹی نے کسی بھی اتحادی پارٹی کو مدعو نہیں کیا
🗓️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی 42ویں برسی
مارچ
شام کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کا جائزہ
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:دمشق کے ساتھ دشمنی کا راستہ اختیار کرنے والے عرب ممالک
فروری
یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو
جون
صہیونی جرائم فلسطینیوں میں خوف و ہراس کا باعث نہیں
🗓️ 26 جنوری 2023فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے مشرقی قلقیلیہ اور شعفاط کیمپ میں
جنوری
یمن کے بارے میں سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر
فروری
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے غیر ملکی ’پروپیگنڈے‘ سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لیں
🗓️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وزارت خارجہ
مئی