وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا

شہبازشریف بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج شام ایوان صدر میں ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی سے متعلق فیصلے پر آصف علی زرداری کو آگاہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

انسٹاگرام کی جانب سے چائلڈ پورنوگرافی الزامات کے تحت اکاؤنٹس بند کیے جانے کا انکشاف

?️ 13 جولائی 2025سچ خبر: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ

غزہ میں قرآن اور مساجد کی بے حرمتی

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 11ویں مہینے میں ہے جب کہ

قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سربراہ آئینی بینچ

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس

یمن میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے: اقوام متحدہ

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس

سعودی جبر نے امریکہ کو اپنے اتحادی کو بے دخل کرنے پر کیا مجبور

?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکہ نے اپنے اتحادی سعودی عرب سے آزادی اظہار رائے

افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ

?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت ردعمل

?️ 11 فروری 2026اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کردیا گیا

?️ 12 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (election commission of gb) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے