وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ  سرکلرریلوےانفراسٹرکچر منصوبےکا سنگ بنیاد رکھیں گے، سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طور پر 4لاکھ 75ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔ سرکلرریلوے منصوبےکا بنیادی انفراسٹرکچر دوسال میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جدید سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل کی جائیں گی۔20ارب روپے کی لاگت سےکےسی آر روٹ کا انفراسٹرکچر تعمیر کیاجائےگا ، 43کلومیٹر طویل سرکلر ٹرین منصوبے پر تین مرحلوں میں کام ہوگا جبکہ ایک کلومیٹر زیر زمین 22کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 21کلومیٹر گراؤنڈ ٹریک ہوگا۔

کراچی سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی ، جدید الیکٹرک ٹرین کےساتھ کےسی آر روٹ پر 30اسٹیشن ہوں گے، پہلے مرحلےمیں 25الیکٹرک ٹرین چلائی جائیں گی اور ہرٹرین میں814مسافرسفرکرسکیں گے۔

الیکٹرک ٹرینوں کےلئےکےسی آر روٹ پر پاور اسٹیشن بنایاجائےگا ، سرکلرریلوے منصوبےکا بنیادی انفراسٹرکچر دوسال میں مکمل ہوگا، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طورپر4لاکھ75ہزارمسافرسفرکر سکیں گے، تخمینےکےمطابق مسافروں کی تعدادمیں سالانہ2سے3فیصداضافہ ہو گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے اور اراکین اسمبلی سمیت پی ٹی آئی سندھ کےعہدیداران سے ملاقاتیں ہوں گی ، جس میں وزیراعظم سندھ سےمتعلق اپنےاگلے لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم کےہمراہ دورہ کراچی روانگی سے قبل وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےسی آر کراچی کےشہریوں کا سفر کم کردے گا، ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں سڑکیں،صاف پانی منصوبے شامل ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہاہے ، کراچی کے شہریوں کوسفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

کیا مقبوضہ فلسطین میں خانہ جنگی شروع ہونے والی ہے؟

?️ 22 فروری 2026سچ خبریں:ایک صہیونی قلمکار نے مقبوضہ سرزمینوں میں موجودہ پرتشدد ماحول کا

غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ 

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ذرایع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خبردار

روس کا یوکرین کی فوجی تنصیبات پر جوابی حملہ

?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی فوجی و صنعتی تنصیبات

نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر

یورپ میں نئے سال کی تقریبات فلسطینی پرچم بلند کیا گیا

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر خاص

برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں

?️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید

ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے

عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت قانون سازی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے