?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ میں شامل کئی اہم وزرا نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس معاملے پر حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں سفارتی کور کے لیے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ بروقت عام انتخابات سیاسی استحکام کا باعث بنیں گے جو ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے لازمی شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں اور آج یہاں موجود بہت سے ممالک کی طرح ہمیں بھی انتخابات کی جانب بڑھتے ہوئے تقسیم اور انتشار کا سامنا ہے لیکن میں پُراعتماد ہوں یا پُرامید ہوں کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے بعد ہم سیاسی استحکام کی جانب لوٹ سکیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ عام انتخابات میں فیصلہ پاکستان کے عوام ہی کریں گے، انہیں اُن سیاست دانوں یا سیاسی جماعتوں میں سے انتخاب کرنا پڑے گا جو نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کو جنم دیتے ہیں یا وہ جو امید کا پیغام دیتے ہیں، جو اتحاد کا پیغام دیتے ہیں، جن کے اہداف واضح ہوتے ہیں اور وہ کارکردگی دکھانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا جسے انہوں نے کسی بھی حکومت کے لیے کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری قرار دیا۔
دوسری جانب، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اور فوج انتخابات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور سویلین قیادت کے درمیان تعلقات اس وقت ہموار ہیں، فیصلے باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں، ملک میں سیاسی انتشار کے پیشِ نظر فوج نے آئی ایم ایف کے حالیہ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلیاں مقررہ وقت سے ایک یا دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی جس کے بعد 90 روز کے اندر عام انتخابات ہوں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ’آج نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی اور اگلا مرحلہ آئندہ 60 یا 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ 90 روز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انتخابات 90 روز مکمل ہونے پر ہی ہوں گے بلکہ 90 روز کی مدت کے اندر اندر ہوں گے۔
اُن سے سوال کیا گیا کہ حکومت اسمبلیوں کو جلد تحلیل کر کے مدت میں توسیع کیوں کرنا چاہتی ہے، جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور اپیلوں کی سماعت کے لیے وقت دینے کے لیے ہے۔


مشہور خبریں۔
ایپسٹین کیس کی نئی تفصیلات؛ چومسکی اور بل گیٹس کے نام ایک بار پھر خبروں میں
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: ایپسٹن کیس سے متعلق نئی تصاویر کے اجراء کے بعد
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل اسلام
مارچ
توشہ خانہ کیس میں نا اہلی: عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب
مارچ
افغان صدر اشرف غنی کا بڑا دعویٰ، کہا امریکا کو 2 سال پہلے ہی ملک چھوڑنے کا کہا جاچکا تھا
?️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ان دنوں افغان حکومت اور طالبان کے
جولائی
محمد رعد: حزب اللہ کو تباہ کرنا ایک بہت بڑا فریب اور ناقابل حصول مقصد ہے
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے مزاحمتی دھڑے کے سربراہ نے اس بات کی
نومبر
یوٹیوب میں اہم تبدیلی، صارفین کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا
?️ 12 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے
نومبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم
?️ 17 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
اسرائیلی قیدیوں کا تابوت 7 اکتوبر کی شکست کی نشانی
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی مصنف ایلون عیدان نے عبرانی اخبار Haaretz کے اداریے میں
فروری