?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دینے سے معذرت کرلی ہے، وزارت نے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دیا ہے جس میں کہا ہے کہ وزارت سائنس خود مشین تیار نہیں کرسکتی، جومشین بطورماڈل دکھائی گئی تھی وہ پرائیویٹ کمپنی کی تیار کردہ تھی، الیکشن کمیشن اپنی استحقاق اور مروجہ قوانین کے تحت مشینیں خرید سکتا ہے، الیکشن کمیشن کی قانونی معاونت کی جائے گی۔
اے آروائی کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے کہ وزارت سائنس خود مشین تیارنہیں کرسکتی، وزارت نے ابھی تک کوئی مشین نہیں خریدی، پیپرا قوانین کے تحت مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے۔
الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پروجیکٹ کیلئے پی سی ایس آئی آر میں جگہ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے 20 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط ارسال کیا ہے کہ وزارت سائنس کے مطابق ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وہ ایک کمپنی سے معاہدہ کرے گی، وزارت سائنس کی نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی، آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
بیرون ملک سے بھی مشینیں خریدنی ہوں تو پیپرا رولز کے مطابق ای سی پی ٹینڈرنگ کرےگا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت سائنس یہ بھی آگاہ کرے کیا مشینوں کی ضروری ٹیسٹنگ کا عمل اس کے ماہرین نے کیا ہے؟ یاد رہے الیکشن کمیشن نے میئراسلام آباد کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگ رکھی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین چوتھا متنازعہ کیس
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد امریکہ روسیوں کا
مارچ
غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کو ڈھائی ماہ
دسمبر
مغربی میڈیا نے اعتراف کیا کہ بوچا کو یوکرینیوں نے قتل کیا: نیبنزیا
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا
مئی
بلوچستان: ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں دھماکا، تین افراد جاں بحق
?️ 19 نومبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں
نومبر
مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی
?️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں
مئی
ہم مالڈووا میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے: روس
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ اس
اپریل
بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس
جولائی
صیہونی حکومت کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت سو دنوں سے زیادہ عرصے سے غزہ کی پٹی
جنوری