وزارت خوراک کے 7 اداروں کو ختم، 9 کو صوبوں میں ضم کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی وزارت خوراک کے 16 ذیلی اداروں کو ختم، صوبوں میں منتقل اور انضمام کی پالیسی منظور کرتے ہوئے وزارت کے 7 اداروں کو ختم کرنے اور 9 اداروں کو صوبوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا وزارت خوراک کے 16 ذیلی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے وزارت خوراک کے 16 ذیلی اداروں کو ختم، صوبوں میں منتقل اور انضمام کی پالیسی منظور کرلی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت کے 7 اداروں کو ختم کرنے اور 9 اداروں کو صوبوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس اقدام سے وزارت کے موجودہ ڈھانچے کے تناسب سے 30 فیصد کمی ہوگی۔

وزارت خوراک نفاذ کا منصوبہ 20 جنوری 2025 تک رائٹ سائزنگ کمیٹی کو پیش کرے گی، وزارت کی خالی اسامیوں کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا اور وزارت کے افسران کے تناسب کو موجودہ 3 گنا سے کم کر کے 2.5 گنا کردیا جائے گا۔

وفاقی سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ادروں سے متعلق حکومت تکنیکی وسائل اپنے پاس رکھ کر باقی خالی اسامیوں کو ختم کردے گی، تاہم پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق صرف بین الاقوامی ذمہ داریوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

100 فیصد خالی اسامیوں کو ختم کرنے اور موجودہ اسامیوں کا صرف 50 فیصد برقرار رکھا جائے گا، ایگریکلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ کو اکنامک ونگ کے ساتھ ضم کرکے فالتو عہدوں کو ختم کیا جائے گا، پلانٹ بریڈرز رائٹ رجسٹری کو برقرار رکھ کر ڈیجیٹلائز اور صلاحیت بڑھانے پر کام کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان آئل سیڈ ڈپارٹمنٹ صوبوں کے لیے ضروری خدمات کے لیے پالیسی وضع کرے گا، نیشنل ویٹرنری لیبارٹری کے زیادہ تر کام بھی صوبوں کو منتقل کردیے جائیں گے جبکہ حکومت، ٹی سی پی کے تحت این ایف ڈی سی کا تیسرے فریق کا جائزہ لے کر اسے اکنامک ونگ میں منتقل کردے گی۔

حکومت پاسکو سے متعلق تھرڈ پارٹی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ نجکاری اور اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرے گی، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کو صوبوں کو منتقل کرکے اسے ختم کیا جائے گا، پاکستان کاٹن کمیٹی پی سی سی سی کے حوالے سے سیس کے بقایاجات جمع کرے گی، جبکہ پی اے آر سی زیادہ سے زیادہ 50 فیصد پوسٹ کنسولیڈیشن کو برقرار رکھے گی۔

پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے پاکستان کاٹن کمیٹی کے ماڈل پر عمل کیا جائے گا، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ضروری امور کو صوبوں میں منتقل کرکے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی اے آر سی کے حوالے سے پی سی سی سی اور پی سی ایس آئ سمیت تیسرے فریق کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے : حریت کانفرنس

?️ 15 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، شہباز شریف

?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

غزہ میں جرائم سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب کی حکمت عملی

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: ویب سائٹ Mintpress News نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے

اونروا: غزہ کے باشندے شدید گولہ باری میں خوراک کی تلاش میں ہیں

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ

آگ اور محاصرے کے اندر سے جواب کے لیے تیار رہو؛یمنی عہدہ دار کا سعودی حکام سے خطاب

?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا

پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات: وزرائے خارجہ کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا عزم

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے بیلٹ

ایک ہزار داعشی بچے اپنےممالک واپس 

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراقی وزارت انصاف کے ترجمان کامل امین نے منگل کے روز

غزہ میں ۲۵۱ صحافیوں کی شہادت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:حماس

?️ 27 ستمبر 2025غزہ میں ۲۵۱ صحافیوں کی شہادت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے