?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی جس میں ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں معاشی بحالی کے ثبوت ملنا شروع ہوگئے ہیں، مئی کے مہینے میں مہنگائی 13.5 سے 14.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اس میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ نئے قرض پروگرام کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع کیے گئے، آئی ایم ایف قرض پروگرام مستحکم پالیسی کے لیے انتہائی اہم ہے، قرض پروگرام سے بیرونی سیکٹر مستحکم ہوگا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض سے سرمایہ کاری بڑھے گی، رواں سال زرعی شعبہ کی پیداوار 6.25 فیصد رہی ہے، معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل لازمی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں جاری کردہ اپنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
اس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنانسنگ بحال ہو رہی ہے، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالرز کی آخری قسط کا معاہدہ طے پا چکا، حکومتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو رہا ہے تاہم بیرونی ادائیگیوں کے لیے بہتر فنانسنگ کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے، مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود کو برقرار رکھا گیا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومتی انتظامات کے باعث مہنگائی کو قابو کیا جا رہا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تاریخی سیل کی جا رہی ہے جبکہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے بروقت پالیسی اقدامات درکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
کابل میں بدامنی میں کسی کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں: غلام سرور
?️ 31 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے
جولائی
عالمی صحافیوں کا سعودی جیل سے یمنی صحافی کی رہائی کا مطالبہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:عالمی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سعودی عرب میں
نومبر
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام
?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے
فروری
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ
اپریل
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ’ دیرینہ حریف’ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
?️ 27 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے اپنے روایتی
اکتوبر
عراقی سرزمین کو پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنا حرام ہے: السوڈانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر نے آج بغداد پہنچنے کے
فروری
کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں امریکہ اور اسرائیل کے
نومبر
امریکہ، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ کیا نسل کشی؟!
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے صیہونی حکومت کی بھرپور
اگست