ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

پاکستان کو ستمبر 2024 میں واڈا کی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ ایجنسی کے نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے کچھ اصلاحی اقدامات کی تکمیل نہیں کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ’ ستمبر میں واڈا کی فالو اپ تصدیق نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان اب مزید سخت نگرانی کے تحت نہیں ہے، جس سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔’

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ واڈا نے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد اسلام کو ای میل کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی قیادت میں اصلاحی اقدامات کیے گئے، جن میں پالیسی کو ہم آہنگ کرنا اور طریقہ کار میں اصلاحات شامل تھیں تاکہ پاکستان وقت پر سخت عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔

یاسر پیرزادہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ’ یہ صرف ایک بیوروکریٹک کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی ایتھلیٹس اور اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے زندگی کی علامت ہے۔’

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ ایک ایسے ملک کے لیے جو بڑے اسپورٹس پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیت دکھانے کی تیاری کر رہا ہے، واڈا کی جانب سے یہ منظوری ایک اہم قدم ہے۔’

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر جنوری تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے جاتے تو اس سے خودکار طور پر عدم تعمیل کا سامنا کرنا پڑتا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایتھلیٹس کو قومی پرچم تلے مقابلہ کرنے سے روکا جا سکتا تھا اور کھیلوں میں عالمی تنہائی کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔

گزشتہ سال واڈا نے سات قومی اینٹی ڈوپنگ اداروں کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا اور انہیں نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے ’ بقیہ اصلاحی اقدامات’ کرنے کے لیے مزید چار ماہ دیے تھے۔ ان ممالک میں نمیبیا، پاکستان، پاناما، ساموا، سینیگال، یوگنڈا اور یوراگوئے شامل تھے۔

مئی میں ادارے کے صدر وٹولڈ بانکا نے کھیلوں میں کارکردگی بڑھانے والی دواؤں کے استعمال کو روکنے کی کوششوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی نوعیت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ’ اینٹی ڈوپنگ کو سیاسی بنانے کی کوششیں بہت پریشان کن ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ’ہم اینٹی ڈوپنگ ماحول کو سیاسی بنانے کی مزید کوششیں دیکھ رہے ہیں۔ کھیل کے لیے صاف ستھری جدوجہد میں سیاست یا ذاتی مفادات کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال

?️ 21 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک

تمام ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مجاہدین کے اہلخانہ سے مدد طلب کرلی

?️ 1 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تمام سازشوں اور

وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلے پر تجاویز پیش کی ہیں

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او

میر واعظ کی طرف سے بجلی کے بحران پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

?️ 26 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے:کویت

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کی جوہری عدم پھیلاؤ

مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف ہڑتال کے سبب صنعتی پیداوار جزوی طور پر متاثر

?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز (ہفتے کو)

مغرب یوکرین کے بحران سے نکلنے کی تلاش میں

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:استنبول امن مذاکرات میں کیف کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامیہ

عرب حکام نکاراگوا سے ہی کچھ سیکھ لیں

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: نکاراگوا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے