ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات ملکر لڑنے پر اتفاق

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق ہوگیا۔ میڈیاکے مطابق ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن) کا وفد مذاکرات کے لیے راجا پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر پہنچا، ملاقات میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری شامل تھے جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مذاکرات میں راجا پرویز اشرف اور نیئر بخاری شامل تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں فارمولا طے پایا ہے۔

پرویز اشرف نے کہا کہ عام انتخابات میں جس حلقے میں پیپلز پارٹی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا اس سیٹ پر (ن) لیگ ہمیں سپورٹ کرے گی جب کہ جس حلقے میں (ن) لیگ کا امیدوار دوسرے نمبر پر تھا وہاں پیپلز پارٹی سپورٹ کرے گی۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان یہ فامولا طے ہوا ہے اسی فارمولے کے تحت پہلے بھی منی انتخابات لڑے گئے اور اب بھی لڑے جائیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک دوسرے کی اتحادی ہیں اور ضمنی انتخابات دونوں جماعتیں مل کر لڑیں گی اور کامیابی حاصل کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان متعدد اجلاس ہوچکے ہیں جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس حوالے سے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہیں اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

علاوہ ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ

امریکہ یمن میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ

سندھ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی رقم میں کرپشن کا انکشاف

?️ 17 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی  حکومت کی  جانب سے فلاحی کاموں کے لئے سندھ

انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز میں دلچسپ فیچر کی آزمائش

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: شل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ کے ڈائریکٹ میسجز میں ایک

گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا بڑا کردار

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات

جرمنی اور فرانس روس کی پوری آبادی کے بائیکاٹ کے خلاف

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    برلن اور پیرس کی حکومتوں نے کیف کے اعلیٰ

کملا ہریس نے میونخ میں صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ کی نائب صدر کملا ہریس نے X سوشل نیٹ ورک

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیلئے ‘کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس’ کا اعزاز

?️ 26 جون 2022(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے