?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سربراہی میں ن لیگی وفد کے دو روزہ دورہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقاتیں کرکے الیکشن اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہ ہو سکی۔
انتخابی حلقے میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے، اورنج لائن لاہور سے پہلے کراچی میں چلنی چاہیے تھی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سے کراچی تک اب موٹر وے نہیں رہی، نواز شریف وزیر اعظم بنے تو موٹر وے بھی بن جائے گی۔
جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیو ایم، جے یو آئی اور جی ڈی اے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ہماری بات چیت چل رہی ہے، کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں یہاں سسٹم کے نام سے جاری لوٹ مار پر بات ہوئی، سندھ امن مانگتا ہے، ترقی مانگتا ہے اور بنیادی حقوق مانگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلخصوص کراچی کو اس کا حق دلایا جائے گا۔
ملاقات کے بعد جی ڈی اے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مافیا کا 15 سالہ دور اور چور بازاری ختم کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں کچھ معاملات پر اتفاق ہوا ہے اور ہم سندھ میں اتحاد کی صورت میں الیکشن لڑیں گے۔


مشہور خبریں۔
عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل، نیب پراسیکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کیلئے مہلت
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
جون
امریکی جنرل کو ایران کے سلسلہ میں تشویش
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:امریکی جنرل اورسینٹکام کے کمانڈر نے ایرانی ساختہ ڈرونوں کی شناخت
مئی
المشاط نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر تاکید کی
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے آج صبح صیہونی
جولائی
وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر احد
دسمبر
شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
اپریل
غزہ کی سرنگیں صیہونیوں کا قبرستان کیوں بنیں گی؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قابض حکومت کی زمینی جارحیت شروع
نومبر
صیہونیوں کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی:حماس
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:تحریک حماس کے ترجمان نے نابلس پر صیہونی فوج کے حملے
جولائی
وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی
جنوری