?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے جس کے تحت نیپرا اتھارٹی نے وزارت توانائی کی درخواست پر فیز ون کی منظوری دے دی ہے۔ فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا، 300 سے700 یونٹ کے سلیب کو اسی ٹیرف پر 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے، لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح 200 سے کم ماہانہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے محفوظ کیٹیگری قائم کی گئی ہے وزارت توانائی کو فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی آزادانہ اور میرٹ پر فیز 2 اور فیز 3 کے معاملات کی جانچ پڑتال کرے گی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول چارجزکی مد میں 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کوموصول ہو گئی ہے۔
نیپرا کے الیکٹر ک کی درخواست پر29 ستمبرکوسماعت کریگا۔ منظوری کی صورت میں کراچی کی صارفین پر ایک ارب 70 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گابجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اگست کے مہینے کیلیے دی گئی۔اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ(سی پی پی ای)ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔


مشہور خبریں۔
علی النمر 10 سال بعد سعودی جیل سے رہا
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی شہری علی النمر جسے ابتدائی طور پر ملک میں پرامن
اکتوبر
یمن پر امریکی اور برطانوی کے بارے میں روس کا اظہار خیال
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
مئی
بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی جماعتوں پر بڑا الزام
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے
جون
ایرانی میزائلوں کے سامنے ہمارا دفاعی نظام ناکارہ ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کیا
جون
ٹاسک فورس کام کررہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔ وزیر خزانہ
?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اگست
آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
کیا اسرائیل خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:خانہ جنگی اور جمہوریت کا خاتمہ ان دنوں سائبر اسپیس، تجزیہ
فروری