?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی تمام اقسام کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 28 دن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں لگنے والی کورونا ویکسین کی تمام اقسام کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کرکے 28 دن کر دیا گیا ہے ، فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ، اس کے علاوہ 10ستمبر کے بعد فضائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ 10ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ بھی کار آمد نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 81 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی جب کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی اور ملک میں 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مجموعی طور پر اب تک صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 67 ہزار 54 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، سندھ میں 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، بلوچستان میں 31 ہزار 298، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941، اسلام آباد میں 91 ہزار 672 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 130 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایران کے حوالے سے بات چیت
?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
سندھ طاس معاہدہ ہو یا کچھ اور مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 25 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول
جون
ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار
ستمبر
چاند ہمارا ہے!: ٹرمپ
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر چاند کی تصویر
ستمبر
یوکرین کے دارالحکومت میں فائرنگ اور یرغمال بنانے کی تفصیلات
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کیف کے ایک حصے میں
اپریل
پاکستانی وزیر داخلہ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایران روانگی سے قبل ملاقات
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیر داخلہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے
جون
پی ٹی آئی کا نیب اور انتخابات سے متعلق قومی اسمبلی میں کی گئی ترامیم کو عدالت میں چلینج کرنے کا اعلان
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر
مئی
مزاحمتی کمیٹیوں کا صیہونی حکومت کے لیڈروں کو سزا دینے کی ضرورت پر زور
?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کمیٹیوں نے صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ
اگست