نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا:منظور وسان

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے صوبائی وزیر منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو عام انتخابات سےپہلے ہٹایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر عارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023ء سے پہلے ہی ہٹیں گے جس کے بعد نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔

سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ، ہوسکتا ہے عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے،عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکے گا جب کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی۔

چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اہم اور خطرناک دن ہیں، آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی، ضمنی الیکشن میں عمران خان ہارے گا اور ن لیگ والے اکثریت سے جیتں گے ، میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے،تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی، ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے، یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔

منظور وسان نے کہا کہ الیکشن 2023 میں اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلی جائیں گے، عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار بھی ہوں گے، کرپشن کے ن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی ، ہو سکتا ہے الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔ قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے مشیرزراعت سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظوروسان کی ضمانت میں 5اگست تک توسیع کردی ، پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب انکوئری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی درخواست کی سماعت ہوئی، منظور وسان عدالت میں پیش ہوئے ، نیب کی جانب سے عدالت سے ایک بار پھر جواب کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ ایک عرصہ ہوگیا ہے، جواب جلد جمع کرائیں۔

منظوروسان کے وکیل ضمیرگھمروایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ تیسری بارمسلسل مہلت مانگی جا رہی ہے، ہر بار نیب یہی کر رہا ہے، نیب کو آخری وارننگ دی جائے۔نیب نے جواب دیا کہ انکوئری مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ آفس بھج دی ہے، ہیڈ آفس کی جانب سے انکوائری پر اعتراضات لگائے گئے تھے ، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹرکو 5 اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:   جنوبی فلاڈیلفیا اسٹریٹ پر فائرنگ کے ایک سلسلے میں کم

حماس کا اسرائیلی فوج سے معلومات اکٹھا کرنے کا نیا طریقہ

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں: غزہ میں جنگ شروع ہوئے دو سال سے زیادہ کا

ایران کے خلاف صیہونی منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام؛رائے الیوم

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کے بجائے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کا

ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچا دیے

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں نمایاں

بائیڈن کے لیے مشرق وسطیٰ کے سفر سے پانچ پیغامات

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:   مغربی ایشیا کے اپنے پہلے دورے میں، امریکہ کے 46

یمن میں عظیم مظاہرے کا اعلان

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے

تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 نہیں 1 فیصد ہے، وزیراعظم کی وضاحت

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے 6

صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کے سامنے کیوں بے بس ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں کے خلاف تل ابیب کی ناکامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے