نگران وزیراعظم کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا تزویراتی شراکت دار ہے، پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے، چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون کے دوران چینی صدر سے ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور آپ پر اندھا اعتماد ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتی، چین پاکستان کا تذویراتی شراکت دار ہے اور شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں پاکستان کے لیے بہت مواقع موجود ہیں۔

چین نے گزشتہ کئی برسوں سے جدت کا جو راستا چنا ہے وہ پاکستان کے لیے مشعل راہ ہے کہ ایک ملک کیسے کروڑوں افراد کی زندگیاں بدل سکتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں مدعو کرنے پر چینی قیادت کے مشکور ہیں، چین کی ترقی سب کے لیے بہترین مثال ہے، چینی صدر کی گزشتہ روز کی تقریر ان کے عظیم ویژن کی عکاس تھی۔

اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں فروغ چاہتا ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید فروغ کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی جہاں ملاقات کے لیے آمد پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان روس تعلقات میں مسلسل توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے یوریشین کنیکٹوٹی بڑھانے کے امکانات اور ریل، سڑک اور توانائی کی راہداریوں کے ذریعے علاقائی انضمام میں پاکستان کے اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پورے خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی انضمام کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، رابطے اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورت حال سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان اور روس یکساں موقف رکھتے ہیں اور افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بھی دوطرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کئی علاقائی اور عالمی امور پر مشترکہ سوچ رکھتے ہیں، روس کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بطور سینیٹر روس کا دورہ کر چکا ہوں، دونوں ممالک قریبی ثقافتی اور اخلاقی اقدار کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی کمی کا سامنا ہے، لگ بھگ 24 کروڑ کی آبادی والا یہ ملک توانائی کی بڑی مارکیٹ ہے، توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، خطے کی معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کر رہا ہے، روس نے غریب ترین افریقی ملکوں کو مفت اناج کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال پاکستان اور روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

چیف جسٹس کے خلاف قتل کے فتوے؛حکومت کا ردعمل

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ چیف

نیتن یاہو نے ذمہ داری سے بچنے کے لیے سب کی قربانی دی

?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کی رپورٹ کے

ابوبکر البغدادی کی بیٹی کا اپنے باپ کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: 2019 میں مارے جانے والے داعش دہشت گرد گروہ کے

وزیراعظم کی وزیر خزانہ سے گفتگو، کمزورطبقے کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے

 افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل 

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے

شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج

کردستان میں امریکی موجودگی سے عراق کی سلامتی کو خطرہ

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے عراق میں دہشت گردوں کی

بھارتی فوج دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہی ہے: گورنرپنجاب

?️ 5 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم استحصال کشمیر پر کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے