نگران وزیراعظم کیلئے منتخب کردہ 5 ناموں میں ’صرف سیاستدان‘ شامل نہیں

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے مبینہ طور پر نگران وزیراعظم کے لیے پانچ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ فہرست میں شامل تمام لوگ سیاستدان نہیں ہیں۔

اس سے قبل حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نگران سیٹ اپ کی قیادت کے لیے ٹیکنوکریٹس کے بجائے سیاست دانوں میں سے کسی نام پر غور کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں، یہ سب نام سیاستدانوں کے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امیدواروں کے ناموں پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ اتحادی رہنما کریں گے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کریں گے۔

اس صورتحال کے باوجود دونوں اتحادیوں کے درمیان جن ناموں پر اتفاق رائے پایا گیا، اس فہرست میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے ایک رکن کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کا نام نگران وزیراعظم کے لیے نامزد افراد میں شامل ہے، جسٹس تصدق جیلانی نے 2013 سے 2014 تک ملک کے 21 ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نگران وزیر اعظم کون ہوگا، یہ سوال کئی ہفتوں سے ملک کی سیاست میں زیر بحث ہے، اور اس حوالے سے کئی ناموں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

چند روز قبل وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا نام بھی بطور نگران وزیراعظم کے طور پر سامنے آیا تھا، ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ انہیں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کا اعتماد حاصل ہے اس لیے موجودہ وزیر خزانہ عبوری سیٹ اپ چلانے کے لیے بہترین شخص ہو سکتے ہیں۔

ایک تاثر یہ بھی تھا کہ اسحٰق ڈار کا نام باضابطہ طور پر نامزد کرنے سے قبل دیگر اسٹیک ہولڈرز کا رد عمل دیکھنے کے لیے لیک کیا گیا ، اس اقدام کا منفی اثر اس وقت سامنے آیا جب کہ دیگر اتحادی شراکت داروں، خاص طور پر پی پی پی کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔

اس کے علاوہ صحافی محسن بیگ اور سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے ناموں کی بھی اس عہدے کے لیے بازگشت سنی گئی، ان کے نام سامنے آنے کی وجہ ان افراد کی اسٹیبلشمنٹ کے حامی ہونے کی شہرت کو بتایا گیا۔

تاہم پیر کے روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اصرار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ابھی تک عبوری وزیر اعظم کے لیے کسی امیدوار کا انتخاب یا اسے مسترد نہیں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سے ان رپورٹس پر رد عمل دینے کے لیے کہا گیا کہ جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر بھی اس عہدے کے لیے غور کیا جا رہا ہے لیکن انھوں نے ڈان کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے

جاپان جارحیت سے بدل کر جنوبی کوریا کا ساتھی بن گیا ہے: سیئول

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:یکم مارچ 1919 کی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر، جنوبی

صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کے ہاتھ ایک بار پھر نیتن یاہو کے دست بہ گریبان

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ہزاروں کی تعداد میں آبادکار اور صہیونی قیدیوں کے اہل

پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا

واشنگٹن میں لبنان کی سفارت خانے کی جانب سے حزب اللہ کی مشروط جنگ بندی کا اعلان 

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:واشنگٹن میں لبنان کی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے

ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری

عالمی میڈیا میں ایران کے خلاف جنگ کا ردعمل؛ امریکہ اور اسرائیل کے لیے اسٹریٹجک تعطل

?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی حملوں کو شروع ہوئے کئی

جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چوتھی شکایت دائر

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے