افغان شہریوں کو ’جعلی پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر 12 ہزار سے زائد جعلی پاسپورٹ جاری کیے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جامع تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (امپاس) اس کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ دیگر اراکین میں ڈپٹی سیکریٹری ایف آئی اے، نادرا کا ایک نمائندہ اور امپاس ہیڈ کوارٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔

کمیٹی پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی کوتاہیوں کا پتا لگائے گی اور جعلی پاسپورٹ ہولڈرز کی پاکستان سے سعودی عرب روانگی میں سہولت کاری کے لیے مختلف اداروں کی ملی بھگت کا تعین کرے گی۔

علاوہ ازیں یہ کمیٹی اس عمل میں نادرا، امپاس اور ایف آئی اے کے مختلف افسران کی ذمہ داریوں کا تعین کرے گی اور مستقبل میں اس خطرے کو روکنے کے اقدامات کے حوالے سے تجاویز پیش کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 روز میں مجاز اتھارٹی کو رپورٹ پیش کرے۔

وزارت داخلہ کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ کے اجرا میں ملوث پائے جانے والے کسی شخص کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

اتوار کو جاری کردہ نوٹی فکیشن سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کے انخلا کے لیے یکم نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی جا چکی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایف آئی اے وزارت داخلہ اور نادرا کا ایک ایک نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوگا، اسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

کمیٹی پاسپورٹ کے اجراء میں کوتاہی کا پتہ لگائے گی اور اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ کن ادراروں کی ملی بھگت سے جعلی پاسپورٹ استعمال ہوئے۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان کی یوکرائن کے لیے امداد

?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی

مشرقی ایشا میں نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں چینی حکومت کے سفارتی مشن نے سیکرٹری جنرل

وزیرا عظم نے کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی

غزہ میں امدادی کارکنوں کے حالات ناقابل برداشت

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے

صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے

امریکی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز نہیں  کرے گی

?️ 12 فروری 2021 اسلام آباد (سچ خریں) وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے

اسرائیلی وزیر سلامتی کا اردن کا خفیہ دورہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر سلامتی عمر بارلف نے چند روز قبل اردن

یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

?️ 2 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے