نگران حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں موجود نگران حکومت نے اب تک بینکوں سے تقریباً 40 کھرب روپے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

پہلے ہی قرض کے بھاری بوجھ تلے دبی معیشت 24-2023 کے آخر 30 جون تک قرض میں غیر معمولی اضافے کا شکار ہو سکتی ہے جبکہ حاصل کردہ رقم پہلے ہی پورے مالی سال 2023 میں لیے گئے مجموعی قرض سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے 19 جنوری 24-2023 کے دوران 39 کھرب 90 ارب روپے کا قرض لیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 13 کھرب 98 ارب روپے کے مقابلے میں 185 فیصد زیادہ ہے۔

یہاں یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے باعث تعجب ہو سکتی ہے کہ حکومت گزشتہ 6 ماہ سے مقررہ ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کر رہی ہے، نقد رقم حاصل کرنے لیے قابل فروخت کافی اثاثے ہونے کے باجود حکومت بڑھتے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے قرض لے رہی ہے۔

ذرائع نے وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں اوسطاً 28 فیصد سے زیادہ مہنگائی کے باعث حکومت زیادہ ریونیو حاصل کرنے میں کامیاب رہی، تاہم مہنگائی کے باعث اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وزارت بینکوں سے مزید قرض لینے پر مجبور ہے۔

محققین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو کی خراب صورتحال کے باعث نظام حکومت چلانے کے لیے مناسب آمدنی نہیں ہو رہی جب کہ حکومت کو ملکی اور غیر ملکی بڑے قرضوں کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی ادائیگی کے بڑھتے دباؤ کا بھی سامنا ہے جو کہ 57 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یہ 40 کھرب روپے کا قرض حکومت کے لیے بہت مہنگا ہے، کیونکہ ریٹرن تقریباً 21 فیصد ہے اور پورے مالی سال 2024 کے دوران اب تک تقریباً یکساں رہا ہے۔

صرف ماہرین ہی نہیں بلکہ حکومت بھی مانتی ہے کہ مہنگا قرض معیشت کے لیے بہت بڑی مشکل ہے جبکہ اسے پہلے ہی بجٹ کی 50 فیصد سے زیادہ رقم قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

ایک سینئر بینکر نے کہا کہ نگران حکومت اور گزشتہ 16 ماہ کی حکومت نہ صرف اس سلسلے کو روکنے میں ناکام رہیں بلکہ دونوں حکومتیں قرض لینے پر انحصار کرتی رہیں۔

ان مہنگے قرضوں سے سب سے زیادہ فائدہ بینک اٹھا رہے ہیں، زیادہ تر بینکوں کا کیلنڈر ایئر 2023 میں منافع دوگنا ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

کراچی میں سحری و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مصدق ملک

?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

حماس کی طرف سے بچوں کے سر قلم کرنے کی جھوٹی خبریں

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کے رپورٹر نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ

وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز

مری میں داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد مری میں

پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار

?️ 19 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب

کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے سفارتی ذرائع نے سیاسی اور اقتصادی حکام کے

ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے:اسد عمر

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

جی-7 ممالک نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:جی-7 ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین میں جنگ کے 1000 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے