نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️

لاہور(سچ خبریں)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کےدیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اس سلسلے میں گورنر ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

حلف برداری کی تقریب جب جاری تھی تو گورنر پنجاب عمر چیمہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ‘غنڈہ گردی’ کا نوٹس لیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘غیر آئینی طریقے سے جعلی وزیراعلیٰ کا ڈراما رچایا جارہا ہے.

خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر حلف لینے کا حکم جاری کیا تھا۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے حمزہ شہباز کے عہدے کا چارج سنبھالنے کا اعلامیہ بھی جاری ہوچکا ہے۔

نوٹیفکیشن میں چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار اب وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں ہیں، عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کا آفس استعمال کرنے سے فوری طور پر روک دیا گیا۔

علاوہ ازیں حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب اپنے آفس کا چارج سنبھال لیا۔

حمزہ شہباز تقریب حلف برداری کے بعد اپنے دفتر ایٹ کلب پہنچے جہاں انہیں پنجاب پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

حمزہ شہباز 16 اپریل کو 197 ووٹس کے ساتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے، تاہم گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ نے ان سے حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے وزیر اعظم کو استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد استعفیٰ منظور نہیں کیا جاسکتا اور یہ غیر آئینی تھا۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کے سامنے پیش کی جانے والی لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور ’حقائق‘ نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی صداقت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ’میں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھتے ہوئے سیکریٹری کی رپورٹ پر ان کا بیانیہ طلب کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور دیگر حقائق کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد کروانے کے حوالے سے میرا ذہن تذبذب کا شکار ہے‘۔

حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم دو بار عدالتی فیصلوں کے باوجود بھی حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیا گیا تھا۔

21 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ نے عارف علوی کو ہدایت جاری کی تھی کہ گورنر پنجاب موجود نہیں تو حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے نمائندے اور جگہ کا تعین کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کئے ہیں

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی فوج کے

ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ

ایران میں موجود پاکستانی فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں۔ پاکستانی سفیر

?️ 9 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے

صیہونی حکام کو پوپ فرانسس کے جنازے میں شریک نہیں ہونا چاہیے؛سابق اسرائیلی سفیر کا مطالبہ 

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق سفیر درور ایدار نے پوپ فرانسس

اپسٹین کی رسوائیاں؛ مغرب کا اصل چہرہ بے نقاب

?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:جیفری اپسٹین کیس میں نئی پیش رفت نے امریکہ کی تاریخ

لبنان اور ایران میں جنگی محاذ پر ٹرمپ ناکام رہے: صہیونی میڈیا

?️ 15 جون 2026سچ خبریں: صہیونی میڈیا آئی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت

سندھ: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا

?️ 16 جون 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے

ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں: امیتابھ بچن

?️ 17 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی مشہور اور معروف اوراداکاری کے سفرمیں  کئی بڑے ایوارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے