?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت اور تھانہ گلبرگ کے انسپکٹر عمران صادق کو فریق بنایا گیا، عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ریلیف دینے اور ضمانت منطور کرنے کی استدعا کردی۔
بتایا جارہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت مسترد کردی تھی، عمران خان نے جنوری میں لاہور ہائیکورٹ سے نو مئی فسادات کے 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی تھی، جن میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر حملہ بھی شامل ہے، دیگر مقدمات میں لبرٹی میں عسکری ٹاور پر حملہ، ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے دفاتر، شادمان پولیس سٹیشن پر حملہ، جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیوں کو جلانا اور شیرپاؤ پل پر تشدد شامل ہیں۔
اپنے تفصیلی فیصلے میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے دو پولیس اہلکاروں کے بیانات کا حوالہ دیا جو پراسیکیوشن کے گواہ ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خفیہ طور پر پی ٹی آئی کی میٹنگز میں شرکت کی تھی جن میں مبینہ طور پر پارٹی کے بانی نے دیگر رہنماؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ممکنہ گرفتاری کی صورت میں فوجی تنصیبات پر حملے کی ہدایات دی تھیں، بینچ نے کہا کہ ’یہ نہیں کہا جاسکتا کہ مذکورہ گواہوں کے بیانات تاخیر کا شکار ہوئے ہیں‘۔
عدالت نے کہا کہ گواہوں کے بیانات سے درخواست گزار کا جو کردار واضح ہوتا ہے وہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 120 بی فوجداری سازش کی سزا اور 121 اے ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے یا اس کی کوشش کی سازش کے زمرے میں آتا ہے، اس تناظر میں درخواست گزار کے وکیل کا یہ مؤقف کہ 9 مئی 2023 کو درخواست گزار یعنی عمران خان جیل میں تھا، اس کے لیے کوئی فائدہ مند نہیں، گواہوں کے بیانات بادی النظر میں ظاہر کرتے ہیں کہ 9 مئی کو کیے گئے جرائم کی سازش اور معاونت درخواست گزار نے 4 مئی کو چکری ریسٹ ایریا، راولپنڈی میں 7 مئی اور 9 مئی کو لاہور میں کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے
اکتوبر
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ
اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی ہو سکتی ہے
?️ 1 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے
اگست
روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا ہے پاکستان نے فارمولا دے دیا۔
?️ 3 مارچ 2022 روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا پاکستان نے فارمولا دے دیا
مارچ
وزیراعظم 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
جولائی
ایران میں پاکستان کے سفیر نے خاش دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے
صیہونی ریجنٹ کے الیکٹرانک ادائیگی کے نظام پر ہیکرز کا حملہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے بدھ کی شام ایک رپورٹ میں انکشاف
مئی
یمن کا شپنگ کمپنی کو انتباہی ای میل
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: یمنی بحریہ کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ٹیوٹر جہاز
جون