نویں اور گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ

نویں اور گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ

?️

کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نویں اور  گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں 9 ویں 11ویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، امتحانات صرف اختیاری مضامین کے لیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس  ہوا  جس میں کلاس 9ویں اور 11ویں کےامتحانات کی تاریخ پر غور کیا گیا۔جولائی میں 10ویں جماعت کے بعد 9 ویں کے امتحانات اور 11ویں کےامتحانات 12ویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیئے جائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ امتحانات کے45 روز کے بعد پہلے مرحلے میں 10ویں،12ویں کےنتائج کااعلان کیاجائےگا جبکہ 9ویں،11ویں کےنتائج ان دونوں کلاسزکے نتائج کے بعد اعلان کیے جائیں گے۔

میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لیے جائیں گے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریکٹیکل امتحانات اپنےاپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے اور اختیاری مضامین میں فیل طالبعلم کو پاسنگ مارکس دیےجائیں گے جبکہ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

کھانے پینے کی اشیاء  کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا

سعودی حملوں سے یمن کو تیل میں شعبے میں کتنا نقصان ہو چکا ہے؟

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: یمنی قومی نجات حکومت کے تیل اور دھاتوں کے وزیر

جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان، پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے چیئرمین

عرب ممالک کی جانب سے مغربی درخواستیں مسترد

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی توسیع پسندی کے

پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت سے متعلق بیان پر معذرت سے انکار

?️ 10 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی

 واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر خفیہ معاہدہ 

?️ 28 اکتوبر 2025 واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر خفیہ معاہدہ  اتحادِ

یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی یمن کی تحریک انصار اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے