?️
لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے اور سیاسی اختلافات کو ملک دشمنی سے جوڑ دیا ہے،لیگی رہنماؤں کے نزدیک جمہوریت کا مقصد صرف اقتدار کی کرسی پر بیٹھنا ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے قریب جمہوریت کا مقصد اقتدار کا حصول اور اقتدار کی کرسی حاصل کرناہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی نون لیگ اس سانحے کا ذمے دار ذوالفقار بھٹو کو ٹھہراتی آئی ہے، اسی طرح نون لیگ بےنظیر بھٹو کی شہادت کا ذمے دار آصف زرداری کو قرار دیتی رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سزایافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لا کھڑا کرنا جاوید لطیف اور نون لیگ کی ذہنی پستی کی عکاس ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی نون لیگ اس سانحے کا ذمے دار ذوالفقار بھٹو کو ٹھہراتی آئی ہے ، اسی طرح نون لیگ بےنظیر بھٹو کی شہادت کا ذمے دار آصف زرداری کو قرار دیتی رہی ہے ۔
اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نون لیگ وقتی فائدے کیلئے اداروں کو بھونڈے الزامات کی زد میں لا کر ملکی خدمت نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات سے پاکستان اور ملکی اداروں کی عزت میں کمی نہیں آئے گی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سزایافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لا کھڑا کرنا جاوید لطیف اور نون لیگ کی ذہنی پستی کی عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ البتہ جاوید لطیف اور ان جیسے درباری اورخوشامدی ضرور بے نقاب ہو جائیں گے ۔


مشہور خبریں۔
لندن میں عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے خلاف احتجاج
?️ 31 دسمبر 2025 لندن میں عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے
دسمبر
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا
نومبر
حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ میں اجلاس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: آج پیر کو حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں نے
اگست
’پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ‘ کے تحت کراچی کے مسائل کا حل نکالیں گے، بلاول بھٹو
?️ 11 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ
جنوری
گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا بڑا کردار
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات
مارچ
ایران اور اسرائیل کی جنگ کا پی کے کے پر اثرات
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اس وقت ترکی کے میڈیا اور اخبارات میں کوئی ایسا
جون
ایران کے بارے میں امریکی قانون ساز کا اعتراف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی قانون ساز نے ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے
جون
شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے نیتن یاہو کے غزہ کے شمال پر
ستمبر