?️
لاہور (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے حکام کو بھی بہت تشویش ہورہی ہے ،پاکستان میں نومولود بچے بھی کورونا کی خطرناک بھارتی ویرینٹ ڈیلٹاکا شکار ہونے لگے، پروفیسرسلیم نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر3 سے 4 بچے رپورٹ ہورہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھارتی کوروناوائرس نومولود بچوں کو بھی متاثر کرنے لگا ، ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسرسلیم کا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال میں 5بچےزیرعلاج ہیں۔
پروفیسرسلیم نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر3 سے 4 بچے رپورٹ ہورہے ہیں، زیادہ تر رپورٹ ہونے والے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ بچوں کی ویکسین شروع کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وائرس اورایپسیلون وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ،پنجاب میں اس وقت 305 مریض بھارتی وائرس سے متاثرہیں جبکہ ایپسیلون وائرس کےاب تک 12مریض رپورٹ ہوچکےہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹے میں ایپسیلون وائرس کے 5 اور بھارتی وائرس کے 20مریض رپورٹ ہوئے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، ایک دن میں 79 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 4600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب
نومبر
جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس
جولائی
جولانی حکومت کے وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کا ایک سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر
جنوری
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانی
اکتوبر
جنگ بندی کی ہماری پہل ہماری طاقت کی علامت ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا نے جہاں سعودی عرب کے خلاف فوجی آپریشن کی معطلی
مارچ
عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی
اپریل
بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا وزیراعظم کا ایجنڈا ہے، مریم اورنگزیب
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
جون
یورپ میں کورونا کی نئی لہر
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:موسم گرما کے آغاز اور آنے والی تعطیلات کے ساتھ ہی
جون