نومبرمیں چین پاکستان میں 81.6 ملین ڈالر کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) نومبر کے مہینے میں چین پاکستان میں81.6 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا جبکہ اس دوران تمام شراکت دار ممالک سے مجموعی طور پر 197.7 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں موصول ہونے والی مجموعی طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد سے زائد حصہ چین کا تھا۔
چین سے مجموعی سرمایہ کاری 92.7 ملین ڈالر رہی تاہم 11.1 ملین ڈالر کے اخراج کے بعد خالص سرمایہ کاری 81.6 ملین ڈالر رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق ہانگ کانگ (چین) جسے الگ درجہ دیا جاتا ہے نے اس ماہ میں 23.3 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری آئی۔اسی مہینے کے دوران دیگر بڑے سرمایہ کاری شراکت داروں میں سوئٹزرلینڈ سی16.8 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات 14.5 ملین ڈالر اور جنوبی کوریا 8.3 ملین ڈالرشامل تھے جبکہ باقی سرمایہ کاری دیگر ممالک سے آئی۔
جاری مالی سال 2025-26 کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبر میں بھی چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کار رہا۔ اس عرصے کے دوران چین نے 308.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو کہ اس مدت میں موصول ہونے والی مجموعی 927.4 ملین ڈالر کی خالص ایف ڈی آئی کا تقریباً ایک تہائی بنتی ہے۔جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے 100.8 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ سے 89.4 ملین ڈالر، برطانیہ سے 55.6 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 40.4 ملین ڈالر، کینیڈا سے 38.3 ملین ڈالر، جاپان سے 32.5 ملین ڈالر، بحرین سے 22.2 ملین ڈالر، ملائیشیا ء سے 16.7 ملین ڈالر، نیدرلینڈز سے 16.3 ملین ڈالر، فرانس سے 12.2 ملین ڈالر، ناروے اور امریکہ سے بالترتیب 11.2 ملین ڈالر جبکہ سنگاپور سے 10.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری موصول ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست رہا جہاں 86.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی،اس میں تھرمل منصوبوں میں 6.9 ملین ڈالر، پن بجلی منصوبوں میں 36.3 ملین ڈالر اور کوئلے سے چلنے والے منصوبوں میں 43.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے، مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 67.7 ملین ڈالر جبکہ الیکٹریکل مشینری کے شعبے میں 13 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
مالی سال 2025-26 کے ابتدائی پانچ ماہ میں بھی پاور سیکٹر غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سب سے بڑی منزل رہا جہاں مجموعی طور پر 383.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اس میں کوئلے پر مبنی منصوبوں میں 187.5 ملین ڈالر، پن بجلی منصوبوں میں 162.7 ملین ڈالر اور تھرمل منصوبوں میں 33.6 ملین ڈالر شامل ہیں،اس کے علاوہ خوراک کے شعبے میں 44.3 ملین ڈالر، الیکٹریکل مشینری میں 58.5 ملین ڈالر، پیٹرولیم ریفائننگ میں 28.6 ملین ڈالر اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 16.8 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

جان نکال لیتے تو پروا نہ تھی لیکن تشدد کرنے والوں نے عزت پر ہاتھ ڈالا، اعظم سواتی

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے

افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ طارق فضل چودھری

?️ 22 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے

لندن کی سڑکوں پر جنگ کے خلاف احتجاجی چیخ و پکار

?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں: لاکھوں کی تعداد میں لندن کے شہریوں نے اختتام ہفتہ

مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:مراکش کے شہر رباط میں فلسطینیوں کے حق میں ایک

اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب

سعودی حکومت نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے:اقوام متحدہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ نے سعودی

کراچی میں تاجروں سے وزیر خزانہ کی اہم میٹینگ ہوئی

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ

سپریم کورٹ نے عدالتی معاملات میں ’ایجنسیوں‘ کی مداخلت سے متعلق درخواستیں یکجا کردیں

?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے عدالتی معاملات میں ’انٹیلی جنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے