نواز شریف کی قبل از وقت انتخابات کی حمایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کی ہے۔نوازشریف وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے اعلی رہنماؤں اور پی ڈی ایم سے بھی کئی بار اس پر بات کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے مشورہ دیا کہ حکومت میں مزید رہنا مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔

جب کہ حکومت کو تمام ریاستی اداتوں سے حقیقی حمایت حاصل ہونی چاہئیے تھی۔رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں نے اب تک حکومت چھوڑنے کی تجویز کی مخالفت کی لیکن پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔

نوازشریف نے اپنی پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ عمران خان کی عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرفی کے بعد شہباز شریف کی حکومت کے لیے شروع سے ہی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

اختیارات نہ ہونے کی صورت میں حکومت میں رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت برے طریقے سے متاثر ہوئی،سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھولنا چاہتی،نہ بھلائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،مل بیٹھ کر حل نکالیں۔

اختیار رکھنے والے لوگ معیشت کے حل کیلئے سوچ و بچار کریں اور عملی اقدامات پر غور کریں۔ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جو ہو رہا ہے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اسکی سیاسی وجوہات ہیں،سیاسی وجوہات ضروری ہوں گی مگر اس سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ غریب آدمی کو غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔

مشہور خبریں۔

بحرینی شہری کا صیہونیوں کے خلاف انوکھا اعتراض؛اسرائیلی ساختہ کپڑے نظر آتش

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس

اسرائیل کو شام سے نکلنے پر مجبور کیا جائے گا: اردگان

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترک پارلیمنٹ میں اپنے

خیبر پختونخوا: جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ (ن)، اے این پی دہشت گردوں کے نشانے پر

?️ 26 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام

الشفاء ہسپتال کے اردگرد 400 سے زائد افراد کی شہادت

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے

بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے ایک وحشیانہ جرم میں کھلے میدان میں 137

سائفر کیس: عمران خان نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

اپٹما کا حکومت سے آئی ایم ایف کےساتھ گیس کی بندش پر دوبارہ گفت و شنید کا مطالبہ

?️ 16 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے