?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے اور پارٹی سربراہ و سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے کرپشن کیسز میں ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کے تحت سابق مخلوط حکومت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ ’قریبی رابطہ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں شریف خاندان کے افراد کے علاوہ قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف رواں ہفتے پیپلزپارٹی، جے یو آئی (ف) اور ’غیرفعال‘ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل اور دیگر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے سے قبل نواز شریف ان سب کو فون کریں گے اور آزمائش کی گھڑی میں اخلاقی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم سے مسلم لیگ (ن) گریز کرے گی اور عدلیہ کی جانب سے نواز شریف کو دیے گئے ریلیف پر پیپلزپارٹی کی شدید تنقید کا جواب نہیں دے گی۔
خیال رہے کہ کچھ عرصے سے پیپلزپارٹی آئندہ برس جنوری میں ہونے والے انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کی شکایت کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف مفاہمتی پالیسی اپنانے کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، اور حمزہ شہباز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں ان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی 24 اکتوبر کو ہونے والی سماعت سے قبل نواز شریف کے لیے دستیاب قانونی آپشنز پر بات کرنے کے لیے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں شامل ہوئے، 24 اکتوبر کو نواز شریف کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی اور توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
جاتی امرا پہنچتے ہی نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہوں نے اپنے رشتہ داروں کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
دریں اثنا رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اور 4 برس بعد بیرون ملک سے وطن واپسی پر اُنہیں خوش آمدید کہا۔
مشہور خبریں۔
قلات دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے۔ گورنر سندھ
?️ 16 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قلات
جولائی
اسرائیل اور ترکی کے مابین تصادم کے ممکنہ مناظر
?️ 24 جولائی 202516 جولائی کو شام پر صہیونی ریاست کے حملے کوئی پہلا واقعہ
جولائی
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر غیرعلانیہ میٹنگ بلائی
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے
مئی
ایرانی صدر کا دورہ روس
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب
جنوری
سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2023تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز
دسمبر
صیہونی کیوں غزہ پر زمینی حملہ نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے
اکتوبر
ریشم کے کیڑے کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار کر لیا گیا
?️ 27 فروری 2021ٹوکیو {سچ خبریں} ریشم کی دنیا میں ایک نئی کامیابی جاپانی سائنسدانوں
فروری
چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات
نومبر