’نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل‘، صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں۔

تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان واپس آنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

برطانیہ کے رائل برومپٹن ہسپتال نے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کی جسے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کار لوڈی ماریو نے تیار کیا ہے۔

وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں، نواز شریف کو کورونا اور انجائنا کے باعث پاکستان آنے سے روک دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی فالو اپ چیک اپ کی ضرورت ہے۔

نواز شریف کو دی جانے والی ادویات بھی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا ماضی کی بائی پاس سرجری اور اینجیو پلاسٹی کے سبب مسلسل چیک اپ کیا گیا، نواز شریف کی پہلے اینٹی انجائنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا گیا۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامتیں بڑھیں تو نواز شریف کی دوبارہ اینجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا گیا، ان کی اینجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی۔

نواز شریف 2019 میں طبی بنیادوں پر اپنی سات سالہ سزا کے درمیان لندن روانہ ہو گئے تھے، لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو ابتدائی طور پر چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، اس مدت میں میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر توسیع کی گنجائش بھی موجود تھی۔

ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں سفارت خانے کی جانب سے نوٹرائزڈ میڈیکل رپورٹس متواتر فراہم کرنے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔

تاہم نواز شریف کبھی وطن واپس نہیں آئے جنہیں بعد ازاں کرپشن کے مختلف مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائے جانے سے متعلق پیشرفت ان کی وطن واپسی کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس کے بارے میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی 21 اکتوبر کو ملک آرہے ہیں۔

قائد مسلم لیگ (ن) کے مقدمات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے اور پھر اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کے بعد عدالتوں کے سامنے سرینڈر کردیں گے۔

مشہور خبریں۔

صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا

?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے

امریکی سینیٹر کی تل ابیب کو اسلحے کی برآمد مشروط کرنے کی درخواست

?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ

ترکی کا انتباہ: اسرائیل خطے کو فوجی تباہی میں گھسیٹنا چاہتا ہے

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اسرائیلی

مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پٹرول مہنگا کرکے سلامی دی، پرویزالٰہی

?️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی

یمن جنگ کا اصلی مجرم

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے ایک اخبار نے اس ملک کے خلاف جاری جارحیت

میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو

بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم

الجزائر کی فٹ بال ٹیم کا اپنی چیمپئن شپ کی ٹرافی فلسطینی عوام کو پیش کرنے کا اعلان

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی قومی ٹیم نے عرب کپ کا پہلا راؤنڈ جیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے