?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ شاید نہ آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بالکل ٹھیک کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہو سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت پر صاف اور شفاف انتخابات ہوں اور صحیح جماعت کو صحیح مینڈیٹ مل گیا تو معاشی لحاظ سے ملک میں بہت بہتری آسکتی ہے۔
پروگرام کے دوران خورشید شاہ نے تجویز دی کہ نگران حکومت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہو سکتی، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی قیمتیں غیر معمولی حد تک اوپر چلی گئی ہیں، اس میں دیکھنا پڑے گا کہ کچھ ٹیکسز کم کرکے عوام کو کیسے ریلیف دیا جا سکتا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی کچھ رکاوٹیں ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کی استطاعت سے زیادہ بل آرہے ہیں، اگر ہم شروع سے توجہ دیتے اور توانائی کی پیداوار کے دیگر ذرائع استعمال کرتے تو یہ دن آج ہمیں نہ دیکھنے پڑتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں فی یونٹ 4 روپے کم کیا جاسکتا تھا لیکن یہ نہیں ہو سکا، اب بھی اگر نگران حکومت چاہے تو فی یونٹ 15 روپے کم کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں نظام کی ضرورت ہے، اگر لوگوں کا اعتماد بحال ہوجائے تو میں نہیں سمجھتا کہ ملک کے حالات ایسے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایس آئی کے سربراہ نے قابل میں حکمت یار سے ملاقات کی
?️ 6 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ
ستمبر
جنوبی وزیرستان: لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، ایک شخص جاں بحق
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں لڑکیوں کے
دسمبر
یمنی مزاحمت کو روکنے کا امریکی منصوبہ کیا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے باب المندب میں صیہونی
مئی
صہیونی جیلیں فلسطینی بچوں کے لیے ذبح خانے
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:بچوں کی قاتل صیہونی حکومت فلسطینی بچوں کو بھی نہیں بخشتی
دسمبر
امریکہ میں درجنوں طلبہ کے ویزے منسوخ ؛ وجہ ؟
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سی ٹی انسائیڈر کو معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
ایسے ایوارڈ کا کیا فائدہ جسے وصول کرنے کے بعد وضاحتیں دینی پڑیں، نبیل ظفر
?️ 30 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار و ہدایت کار نبیل ظفر نے
نومبر
سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان ہر وقت اس کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین
اکتوبر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے استعفی دے دیا
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاون
اکتوبر