نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش

نواز شریف

?️

فیصل (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے نے کہا کہ فون ہیک کرنے کے معاملے کی تفصیلات آرہے ہیں ، جلد بہت سے کردار بھی بے نقاب ہو جائیں گے ، اب تک سامنے آنے والی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے مودی کے ذریعے عمران خان کا فون ٹیپ کرایا ، نواز شریف اگر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرا سکتے ہیں تو کسی کے بھی فون ہیک کراسکتے ہیں، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہیں عمران خان ہی کرپشن سکینڈلز پر چیلنج کیے ہوئے تھے کیوں کہ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو تب بھی پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن سکینڈلز پر آواز بلند کرتے رہے ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی قیادت کے فون ہیک نہیں کرائے گئے صرف عمران خان کا فون ہیک کرایا گیا اس پرنواز شریف کو اپنی پوزیشن واضح کرنا پڑے گی۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اس وقت عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں تھے، مودی اور نواز شریف کا جس طریقے سے آپس کا تعلق تھا اور مودی اپوزیشن کے فون ہیک کرا رہا تھا اسی طرح نواز شریف نے اپوزیشن کے فون ہیک کرانے کے لئے مودی کی خدمات لیں اور اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے عمران خان کا فون ٹیپ کرایا گیا ، اس کے علاوہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 100لوگوں کے ہمراہ مودی کا لاہور آنا ، نواز شریف کی فیملی کی شادی کا حصہ بننا ، یہ سب کچھ سامنے ہے اور آج کل نواز شریف کی صاحبزادی کشمیر میں جاکر الیکشن مہم چلا رہی ہے لیکن مودی کے مظالم اور آر ایس ایس کا ذکر مریم صفدر کی زبان پر نہیں آرہا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف جہاں جاتا ہے وہ قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے، امیر جماعت اسلامی

?️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

کریڈٹ سوئس بینک کی طرف سے کئی دہائیوں کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سنٹر فار رپورٹنگ کرائم اینڈ آرگنائزڈ کرپشن کی ایک تحقیقات جو

متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز

?️ 2 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام

پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ

?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ

ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا

?️ 31 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا  نے چاند

پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی طرح ملک میں آئینی بحران پیدا نہیں کرے گی۔

?️ 5 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے

سعودی ولی عہد کے بیرون ملک اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے 24 ملین ڈالر مختص

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے