?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا جس کے نتیجے میں ان کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پارٹی کا لیڈر ہی اس کا بیانیہ طے کرتا ہے، میری سوچ ہو سکتی ہے، لوگوں کی سوچ ہوسکتی ہے لیکن 10 بیانیے نہیں ہوتے بلکہ صرف لیڈر کا بیانیہ ہوتا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) کے قائد نے 2017 میں ہی کہہ دیا تھا کہ میں نے اپنے خلاف سازش کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے، یہ ہے نواز شریف کی سوچ‘۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں کتنی جلدی ان کے خلاف سازش میں ملوث لوگوں کا کردار بے نقاب ہوا ہے، کیا کبھی اس طرح کے کردار اتنی جلدی بے نقاب ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ان کرداروں کو اتنی جلدی بے نقاب کیا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کے بدلے بھی دلوائیں گے، کوئی کہیں منہ چھپا رہا ہوتا ہے، کوئی کہیں سماجی تقریبات سے بھاگ رہا ہوتا ہے تو یہ سب کیا ہے، یہ سب اللہ تعالیٰ دکھا رہے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے یہ معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ جتنے کم عرصے میں اس کا نتیجہ ملا ہے اور دنیا کو دکھا دیا گیا ہے کہ ان کے خلاف پورا کیس فراڈ تھا، نواز شریف کے خلاف زیادتی تھی، اس کا نقصان 24 کروڑ عوام نے بھگتا ہے، پاکستان نے بھگتا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سازش کے باعث پاکستان کی ترقی کئی دہائیوں پیچھے چلی گئی ہے، معیشت 24ویں سے 47 ویں نمبر پر چلی گئی ہے، یہ ایک جملہ بہت اہم ہے، یہی اس تمام تباہی کا خلاصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں، یا تو آپ ملک ٹھیک کریں یا انتقام لیں، میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کی پوری توانیاں ماضی کی طرح قوم کی بہتری اور ملک کی ترقی، خوش حالی اور اس کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہوں گی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آئندہ الیکشن میں قوم نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے تاکہ ہم فیصلے کرسکیں لیکن اکثریت کے باوجود ہم دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


مشہور خبریں۔
سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیس کر دی گئی
?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
دسمبر
’پارٹی ٹکٹ فیس‘ سیاسی جماعتوں کیلئے فنڈنگ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آنے والے انتخابات مرکزی دھارے میں شامل تقریباً
نومبر
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر
سعودی ولی عہد کا علاقائی مسائل کی تلاش کے لیے وقتاً فوقتاً دورہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: بعض باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب
مئی
فتاح سپرسونک میزائل ایران کا جیت کا تمغہ تھا : الجزیرہ
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں الفتاح نامی
اکتوبر
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل: غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ جنگ بندی کافی نہیں ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی
جولائی
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 29 افراد کا انتقال
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر تیزی سے پھیل
جنوری
تہران میں ہونے والی ملاقات کے بعد اردوغان کی ایران اور روس سے درخواست
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے تہران کے دورے
جولائی