?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا اور عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف عوام کا پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں۔ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہاہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی نظام اور قانون کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں، جھوٹی رپورٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نواز شریف عوام کے پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹروں نےنواز شریف کو سفرکرنے سے روکا ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کرونری انجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں، صحت سینٹرکے قریب ہی رہیں، انجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نوازشریف علاج کے بغیر پاکستان گئےتو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، ذہنی دباؤ سے ان کی بیماری مزید بگڑسکتی ہے۔یہ میڈیکل رپورٹ امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سےعدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: متنازع ٹوئٹس نہیں کیں، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت میں مؤقف
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر حراست
دسمبر
اردن فسادات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کردار
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں میں اندرونی مسائل اور بیرونی
دسمبر
لاطینی امریکہ میں یورپی یونین کی 10.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کے صدر نے اعلان کیا کہ یورپی یونین لاطینی
جون
ایران اسرائیل کو خطے میں تسلط سے روک رہا ہے: انصار اللہ
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں: انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے ماہ رمضان
فروری
صیہونی حکومت لبنان کے عوام کو کیوں مار رہی ہے؟لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا بیان
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنانی رکن اسمبلی نے صہیونی ریاست کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
اکتوبر
نیٹو کی رکنیت کے خواہاں ممالک کو دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کرنی چاہیے: آنکارا
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی صبح ترک وزیر خارجہ مولود چاووشاوغلو نے شمالی
مئی
فرخ حبیب کی اپوزیشن پر تنقید
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
جولائی
سعودی عرب کی ایک اور رسوائی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک ماہر نے شوال کا چاند نظر آنے
اپریل