نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ پاکستان میں دو سالوں میں کار مینوفیکچررز کی تعداد 5 سے بڑھ کر 15 ہوگئی، پاکستان اس وقت سالانہ2 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے، بینکوں نے338 ارب روپے کار فنانسنگ میں دیا، آٹوسیکٹر کی فروخت میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے،

انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بات کی گئی، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشینوں سے متعلق ٹینڈر جاری کرے، نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں، پاکستان کورونا ویکسی نیشن میں دیگر ممالک سے کافی آگے ہے، تمام فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی ہے، 34 ارب روپے آئی پی پیز کی پیمنٹ کی ہے، نوازشریف دور میں آئی پی پیز کے مہنگے منصوبے لگائے گئے، آٹو سیکٹر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پاکستان اس وقت2 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، پرائیویٹ کاروباروں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ صرف دو سال میں کار مینوفیکچررز کی تعداد 5 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، بینکوں کی جانب سے 338 ارب روپے کار فنانسنگ میں دیا گیا ہے، رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ میں1 لاکھ 11 ہزار 435 گاڑیاں بنیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے استعمال میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کا استعمال 26 فیصد بڑھ گیا، سندھ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے 1300 روپے میں فروخت ہورہا ہے، پورے ملک میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100روپے کا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 122 میں ترمیم کی اصولی منظوری دی ہے، یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، ہرحلقے کی اپنی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے، مینجمنٹ ایشو کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں الیکشن ہارے ہیں، پی ٹی آئی کی ری پلیسمنٹ اگر جے یوآئی ہے تو پھر سوچنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیےکہ اپنے آپ کو منظم کریں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمرن خان کو مضبوط کریں۔
جے یوآئی ف کا نام نہاد اٹھنے پر مایوسی ہے، ایسی جماعتیں علامت ہیں کہ پاکستان میں سب ٹھیک نہیں ہے، ایسی جماعتیں خواتین کے حقوق اور انسانی آزادی کیخلاف ہیں، مذہبی طور پر متشدد پالیسی کی حامی جماعت ہے، فضل الرحمان کا اقتدار میں بدقسمتی کی بات ہے۔ مریم نواز کی نئی ٹیپ چل رہی ہے، مریم نواز نے ہمیشہ ہماری مدد کی، جب بھی صورتحال خراب ہوئی ہم نے ان کی طرف ہی دیکھا کہ لازمی کوئی بونگی ماریں گی، انہوں نے کبھی ہمیں مایوس نہیں کیا، ان کی آج کی ٹیپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک نے کرنسی مارکیٹ سے 5.5 ارب ڈالر خرید لیے

?️ 28 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون سے دسمبر کے

بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، بھگت رہے ہیں، انہیں توبہ کرنی چاہیے، بلاول بھٹو

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی

قتل اور دہشتگری سے جنرل سلیمانی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا:ایرانی صدر

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی

صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا

?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد

عراقی انتخابی نتائج کا تجزیہ اور مستقبل کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کا کردار

?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: حالیہ پارلیمانی انتخابات میں عراقی عوام کی بھرپور شرکت اور

تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلامی

اسرائیل نے میڈیا وار کے لیے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 8 ستمبر 2025اسرائیل نے میڈیا وار کے لیے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے