?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کی خطے میں نفرت کی سیاست منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ عید الضحی کی پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، نہ پاکستان کے حصے کا پانی بند کرنے دیں نہ پانی سے کھیل کھیلنے دے گے، ایسا کرنے کے لئے ضروری ہے ترجیحی بنیادوں پر دیامر باشا ڈیم کی تعمیر مکمل کی جائے، جس سے پاکستان کو 6 ملین ایکڑ زائد پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ میں سمجھتا ہوں آپریشن سندور کا منطقی انجام اب بھارت کے وزیراعظم نریند مودی کی شکست سے ہو گا، وہ صرف اپنی شکست چھپانے کے لئے نت نئی تعمیلیں بیان کر رہے ہیں جو انتقامی نفرت کی سیاست ملک اور خطے میں شروع کی تھی اب منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چند دنوں میں نیا بجٹ پیش کیا جائے گا، حکومت کی کوشش ہو گی مالیت ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے جس کے تحت ہم نے ایک سال میں ملک کی معیشت میں استحکام حاصل کیا ہے، یکم اپریل 2022 کو پچھلی حکومت ملک کی معیشت کو دیوالیہ کرکے گئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم حکومت اور ایک سال مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کر کے کوشش کی ہے، پاکستان معیشت میں مالیاتی استحکام لایا جائے، بینکوں کا پالیسی ریٹ 23 فیصد سے 11 فیصد پر آچکا ہے مزید کمی کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، ضرورت یہ ہے ہم استحکام کو برقرار رکھتے، پاکستان کی معیشت کو پائیدار راستے کی ترقی پر ڈالیں، حکومت نے اس بجٹ میں جو تجاویز دی ہیں کہ عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم ڈالا جائے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
تنخواہ دار کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا۔ عطا تارڑ
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
جون
خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم
فروری
حزب اللہ سیاسی اور فوجی دباؤ سے کمزور نہیں ہوگا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں لبنانی
اگست
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کارروائی پر نیتن یاہو کے دفتر کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
سمندر سے دریا تک صیہونیت کے خاتمے کے لیے سب سے بڑا چیلنج
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: یایر لاپیڈ کو یکم جولائی کو صیہونی حکومت کے
جولائی
گولانی کی ابوظہبی میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے مشیر سے خفیہ ملاقات
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: دمشق کی تردید کے باوجود، سفارتی ذرائع نے اطلاع دی
جولائی
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ، جوبائیڈن کو امریکا کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر پر
جون
حماس نے معمر قیدیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ ممکنہ معاہدے کے
دسمبر