نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا

نسلہ ٹاور طرز کے مزید پروجیکٹس کا انکشاف ہوا ہے

?️

کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے بعد  بلند و بالا رہائشی عمارت کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا جاری ہے جس کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی تھی، اطراف کی تمام سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ہیوی مشینری اور مزدوروں کی مدد سے نسلہ ٹاور کو گرایا جارہا ہے، جبکہ ہیوی مشینری اور مزدورں کی مدد سے ہی تجوری ہائٹس کو بھی توڑنے کا عمل جاری ہے۔کراچی کی شاہراہِ فیصل پر نرسری کے مقام پر سروس روڈ پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی

طالبان کو سرعام سزا نہیں دی جائیں گی

?️ 24 ستمبر 2021  سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق طالبان حکومت کے

اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر

?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل صنعت نے امریکہ کی

صیہونی جارحیت میں شدت کے ساتھ لبنان پر امریکی سیاسی دباؤ میں اضافہ

?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کی دھمکیوں اور جارحیت میں شدت کے ساتھ ساتھ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو ڈی لسٹ کردیا

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے بینچ کی عدم

خلا میں انسانی زندگی کے حوالے سے  ناسا کا اہم فیصلہ

?️ 6 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) خلا میں انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو

عطوان کا جائزہ: وہ عوامل جو سویڈا میں جنگ بندی کی ناکامی کا باعث بنیں گے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: عربی زبان کے ایک ممتاز مصنف نے امریکی صہیونی سازشوں

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 200 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، مصدق ملک

?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے