نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں بڑی اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ایک بڑی اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری اب ملک بھر کے 43 نادرا رجسٹریشن مراکز  پر گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ بُک کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں چند بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور دیگر کے منتخب نادرا مراکز کے لیے پاک آئی ڈی ایپ پر اپائنٹمنٹ بک کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی، نادرا کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت یہ فیچر بتدریج توسیع پائے گا جس کے لیے پرانی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی جگہ ایک مؤثر اور صارف دوست موبائل ایپ لے گی۔

بتایا گیا ہے کہ ایپ میں جدید ٹیکنالوجی جیسے کانٹیکٹ لیس بایومیٹرک تصدیق، دستاویزات کی سکیننگ، چہرے کی شناخت اور ای پیمنٹ انضمام شامل ہے، جس سے لمبی قطاروں اور دستی کارروائی کی ضرورت ختم ہوگئی، ایپ بیسڈ اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کرنے والے مراکز میں این آر سی گجرات، میگا سینٹر، بلیو ایریا، اسلام آباد، میگا سینٹر، مری روڈ، راولپنڈی (دو مقامات)، این آر سی راولپنڈی کینٹ، کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، رحیم یار خان، وہاڑی، جھنگ، سرگودھا سٹی، لاڑکانہ، گوادر، مظفرآباد، گلگت، سکردو وغیرہ شامل ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اب شہریوں کو نادرا دفاتر کے دورے سے پہلے بکنگ کی بھی سہولت دی جارہی ہے جس سے خدمات کی فراہمی میں تیزی آئے گی، ایپ کے ذریعے وہ تمام سہولیات یکجا کر دی گئی ہیں جو پہلے صرف پاک آئی ڈی ویب سائٹ پر دستیاب تھیں جس کا مقصد سہولت، شفافیت اور سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے، یہ اپائنٹمنٹ سروسز بتدریج مزید دور دراز تحصیلوں تک پھیلائی جائیں گی اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں نئے نادرا دفاتر بھی کھولے جائیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ صارفین ای میل یا شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپ پر رجسٹر یا لاگ ان کرسکتے ہیں، بایومیٹرک لاگ اِن کی سہولت بھی موجود ہے، ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے نائیکوپ، سی این آئی سی، بے فارم یا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یعنی ایف آر سی بھی بنوا سکتے ہیں، فیس کی ادائیگی کے لیے جاز کیش، ایزی پیسہ اور ای سہولت جیسے ای پیمنٹ ذرائع موجود ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ یہ نادرا خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی ایپ کا اپائنٹمنٹ بُکنگ فیچر شہریوں کو سہولت، شفافیت اور تیز تر رسائی فراہم کرتا ہے جس سے شناختی دستاویزات کی کارروائی زیادہ موثر اور جدید ہو جائے گی، جن شہریوں کو پاک آئی دی ایپ پر بایومیٹرک یا تصدیق کے مسائل کا سامنا ہو تو اس صورت میں وہ نادرا ہیلپ لائن یا سرکاری سوشل میڈیا چینلز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی جنگی جرم ہے: امریکی سینیٹر

?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کو تباہ کرنے سے متعلق

ٹوئٹر سے مماثل پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اچانک اضافہ

?️ 19 نومبر 2024 سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مماثلت

6 مہینے میں دو بار سعودی عرب جانے والا دہشتگردوں کا سربراہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے رواں سال

امریکہ عراق کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: مقتدیٰ صدر

?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں:مقتدیٰ صدر نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کو ملکی

نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے

Ngurah Rai International Airport To Close For 24 Hours For Nyepi

?️ 5 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے