?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ایک بڑی اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری اب ملک بھر کے 43 نادرا رجسٹریشن مراکز پر گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ بُک کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں چند بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور دیگر کے منتخب نادرا مراکز کے لیے پاک آئی ڈی ایپ پر اپائنٹمنٹ بک کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی، نادرا کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت یہ فیچر بتدریج توسیع پائے گا جس کے لیے پرانی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی جگہ ایک مؤثر اور صارف دوست موبائل ایپ لے گی۔
بتایا گیا ہے کہ ایپ میں جدید ٹیکنالوجی جیسے کانٹیکٹ لیس بایومیٹرک تصدیق، دستاویزات کی سکیننگ، چہرے کی شناخت اور ای پیمنٹ انضمام شامل ہے، جس سے لمبی قطاروں اور دستی کارروائی کی ضرورت ختم ہوگئی، ایپ بیسڈ اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کرنے والے مراکز میں این آر سی گجرات، میگا سینٹر، بلیو ایریا، اسلام آباد، میگا سینٹر، مری روڈ، راولپنڈی (دو مقامات)، این آر سی راولپنڈی کینٹ، کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، رحیم یار خان، وہاڑی، جھنگ، سرگودھا سٹی، لاڑکانہ، گوادر، مظفرآباد، گلگت، سکردو وغیرہ شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اب شہریوں کو نادرا دفاتر کے دورے سے پہلے بکنگ کی بھی سہولت دی جارہی ہے جس سے خدمات کی فراہمی میں تیزی آئے گی، ایپ کے ذریعے وہ تمام سہولیات یکجا کر دی گئی ہیں جو پہلے صرف پاک آئی ڈی ویب سائٹ پر دستیاب تھیں جس کا مقصد سہولت، شفافیت اور سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے، یہ اپائنٹمنٹ سروسز بتدریج مزید دور دراز تحصیلوں تک پھیلائی جائیں گی اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں نئے نادرا دفاتر بھی کھولے جائیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ صارفین ای میل یا شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپ پر رجسٹر یا لاگ ان کرسکتے ہیں، بایومیٹرک لاگ اِن کی سہولت بھی موجود ہے، ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے نائیکوپ، سی این آئی سی، بے فارم یا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یعنی ایف آر سی بھی بنوا سکتے ہیں، فیس کی ادائیگی کے لیے جاز کیش، ایزی پیسہ اور ای سہولت جیسے ای پیمنٹ ذرائع موجود ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ یہ نادرا خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی ایپ کا اپائنٹمنٹ بُکنگ فیچر شہریوں کو سہولت، شفافیت اور تیز تر رسائی فراہم کرتا ہے جس سے شناختی دستاویزات کی کارروائی زیادہ موثر اور جدید ہو جائے گی، جن شہریوں کو پاک آئی دی ایپ پر بایومیٹرک یا تصدیق کے مسائل کا سامنا ہو تو اس صورت میں وہ نادرا ہیلپ لائن یا سرکاری سوشل میڈیا چینلز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جولائی
ٹرمپ اور ایلون مسک کیوں آمنے سامنے آئے؟
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ٹیکس لایحہ پر اختلافات
جون
مجھے پلاسٹک نہ کہا جائے، متھیرا کا جواب
?️ 23 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا کہ
مارچ
میں اب اکیلا رہتا ہوں، اسلیے ملازم رکھنا مشکل ہے، آغا علی
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ اب
مارچ
تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے
جون
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
سویلین کو کبھی بھی فوجی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے، سلمان اکرم راجا
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم
دسمبر
کیا مشرق وسطی میں بڑی جنگ ہونے والی ہے؛روس کا اظہار خیال
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے
اکتوبر