نئے مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب روپے رکھنے کی تجویز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے مالی سال کیلئے  ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب روپے  رکھنے کی تجویز  سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق  پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)  کے درمیان پالیسی سطح مذاکرت آج دوسرے روز  بھی جاری رہیں گے جس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور پاورڈویژن کے حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئرکردیا ہے مگر  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بنیادی معاشی اہداف کے تعین پر ابھی اختلافات برقرار ہیں، آئی ایم ایف نے   آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جب کہ  وزارت خزانہ نے اگلے سال شرح نمو کا ہدف 3.7 فیصد تجویز کیا ہے۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مہنگائی کا تخمینہ 12.7 فیصد اور وزارت خزانہ نے 11.8 فیصد لگایا ہے، آئی ایم ایف نےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 4.6 ارب ڈالر لگایا ہے جب کہ پاکستانی حکام نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 4.2 ارب ڈالر تجویز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمدات اور ترسیلات زر سےمجموعی طور پر  61 ارب ڈالر سے زائد کی  آمدن متوقع ہے، اگلے مالی سال ملکی برآمدات کا ہدف 32.7 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز  ہے،  وزارت خزانہ کا درآمدات کا تخمینہ 58 ارب ڈالر  اور  آئی ایم ایف کا 61 ارب ڈالر ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال ترسیلات زر کاہدف 30.6 ارب ڈالرز تجویز کیاہے اور  آئندہ مالی سال مالی خسارے کا تخمینہ 9600 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے  1000 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،  ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب رکھنے کی تجویز ہے جو کہ  اس سال کے مقابلے  میں 1300 ارب روپے اضافی ہے جب کہ قرضوں پر سود کی مد میں بھی 9700 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   اگلے سال پنشن بل 801 ارب سے بڑھ کر 960 ارب تک جانے کا امکان ہے،  آئی ایم ایف  مذاکرات میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کابجٹ 530  ارب روپے رکھنے  پر اتفاق ہوا جب کہ غذائی اجناس  اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر  بھی اتفاق ہوا۔ 

مشہور خبریں۔

یمنیوں کے ابوظہبی پر حملے پر اقوام متحدہ کا رد عمل

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمنی فوج کے

ایپل کے نئے آئی فون13 میں نیا کیا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

?️ 6 اپریل 2021کیلی فورنیا (سچ خبریں) ایپل نے گزشتہ سال اکتوبر میں آئی فون12

ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے عہدے پر فائز

?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے پارلیمانی

صیہونی حکومت ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سمجھتی ہے؟

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اس حکومت کے

سعودی اتحاد کے ہاتھوں اب تک 3000 سے زائد یمنی بچے شہید

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں

ایلن مسک کے 5 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: برازیل کی سپریم کورٹ نے ، ایکس اور اسٹار لنکس

ٹرمپ کے لالچ کا جواب

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں

حکومت کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کیلیے ہدایات  جاری کردی گئیں

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتِ پاکستان نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے ہدایات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے