?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی، نئے صوبوں کا معاملہ جب کابینہ میں آئے گا تو پھر کہا جاسکتا ہے کہ مسئلہ زیرغور ہے، جب تک معاملہ کابینہ میں نہیں آتا میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ 30صوبے بننے چاہئیں۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا مذاکرات کیلئے پہلے سے جاری قانونی کاروائی کو روکنا بنیادی شرط ہے؟کیا اس طرح کبھی ڈائیلاگ ہوئے ہیں؟ اگر کسی نے کوئی مجرمانہ فعل کیا ہے وہ 24نومبر ہو یا 26نومبر، یا 9مئی ہو، یا اس سے ملتا جلتاکوئی اور کیس ہو؟ کیا ان کیسز کو ڈراپ کرنا پراسیکیوشن کو ختم کرنا مذاکرات کی شرط ہے؟اگر ان کی یہ شرط ہے تو پیش کریں،وہ توکہتے کہ ہم عدالت میں کیسز لڑیں گے اور بری ہوں گے،پی ٹی آئی کی مذاکراتی نے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی رہائی سے متعلق بات کرنے سے روک دیا ہے، جب ٹیبل پر بیٹھیں گے تو ان ایشو پر بھی بات ہوسکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بھانجے کی گرفتاری ہوئی تو عدالت میں سوال کریں۔ ہمارے خلاف پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقامی کاروائی کرتی تھی تو سوال عدالت میں اٹھاتے تھے،عدالت نے ضمانت دی تھی۔ اگر عمران خان کے بھانجے کی تصویر چترال یا لندن کی ہے تو پراسیکیوشن کے پاس بھی تصویر ہے۔ اگر کریمنل کیس میں پکڑا ہے تو سوال عدالت میں اٹھے گا، ان کو عدالت میں ثابت کرنا چاہیے کہ ہم یہاں موجود نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق بات کہیں پر بھی نہیں ہوئی، نئے صوبوں سے متعلق علیم خان کی اپنی رائے ہوگی، جب معاملہ کابینہ میں آئے تو پھر کہا جاسکتا ہے کہ معاملہ زیرغور ہے، جب تک معاملہ کابینہ میں نہیں تو پھر میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ 30صوبے بننے چاہئیں۔ معاملہ کابینہ میں آنے تک اس پر بحث نہیں ہوسکتی۔یہ بات ضرور ہوئی ہے کہ وفاق اور صوبوں کے اخراجات کی تقسیم میں فرق ہے، بہت سارے اخراجات جو وفاق کی سطح پر ہوتے ہیں وہ صوبوں کو کرنے چاہئیں۔ این ایف سی اجلاس میں یہ بات ہونے تک گپ شپ ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے
?️ 8 ستمبر 2025امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے
ستمبر
غزہ کے گھاٹ کے بارے میں امریکی جھوٹے پروپیگنڈے کا انکشاف
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے غزہ کے ساحل پر 230 ملین ڈالر کی خطیر
جون
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی نئی سازش، صحافیوں کو بھارتی مظالم کی کوریج سے روک دیا گیا
?️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف
اپریل
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری
ایپل نے نیا آپشن متعارف کروا دیا
?️ 30 جنوری 2022نیویارک( سچ خبریں) ایپل نے یونیورسل کنٹرول کے نام سے نیا آپشن
جنوری
سنگال کا اپنے ملک سے فرانسیسی فوجی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:سنگال کے صدر مکی سال نے اپنے ملک میں فرانسیسی فوجی
نومبر
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہارِ اطمینان
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع یاسر
ستمبر
جرمنی کی طرف سے اسرائیل کے جرائم کی جانبدارانہ حمایت پر اسلامی جہاد کا ردعمل
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے شہریوں کے قتل عام کے جرائم کے
اکتوبر