?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر نے نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفائنریز کو فرنس آئل کی پیداوار سے شفٹ کرنے کے لئے نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے گرمیوں کے موسم میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کردہ اپن ے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ، کیوں کہ ڈیموں میں کم پانی کی وجہ سے فرنس آئل والے پلانٹس زیادہ چلائے گئے۔
حماد اظہر نے کہا کہ موسم سرما کےلئے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا لیکن نومبراور دسمبر میں ایل این جی کارگوز آنے سے فرنس آئل پلانٹس نہیں چلائے گئے ، صرف نہروں کی بندش کے باعث فرنس آئل والے پلانٹس چلائے جارہے ہیں اور آئندہ چند روز میں فرنس آئل کی کھپت 13 ہزار میٹرک ٹن یومیہ ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فرنس آئل کی یومیہ کھپت 6 ہزار میٹرک ہے ، مقامی ریفائنریاں اس مقدار کا آدھا فرنس آئل پیدا کررہی ہیں ، آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا سٹاک ضرورت کے مقابلے میں کم ہے ، ایل این جی کارگو ڈیفالٹ کرنے سے ملک میں فرنس آئل کا سٹاک موجود ہے۔
قبل ازیں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ وقت سے پہلے خریداری پر سستی ایل این جی ملنے کی دلیل دینے والے حضرات غلط ثابت ہوئے ہیں ، 2017ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے جتنے بھی طویل المدتی ایل این جی معاہدے کیے گئے تھے وہ سب مسلسل ڈیفالٹ کررہے ہیں، اس کی وجہ موجودہ قیمت اور معاہدے کے وقت کی قیمت ہے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے مزید کہا اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ جو میڈیا والے حضرات یہ کہتے تھے کہ پہلے خرید لیتے تو سستی ملتی یہ دلیل بیکار ہوگئی ہے ، الحمداللہ ملک میں اس وقت بھی 80 فیصد ایل این جی دستیاب ہے اور مزید تعاون سے آئندہ 60 دن بھی گزر جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر
?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت
اگست
400 سے زائد امریکی اہلکاروں نے بائیڈن کے خلاف احتجاج کیا
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:400 سے زائد سیاسی تقرریوں اور امریکی سرکاری ملازمین نے جو
نومبر
امریکہ نے افغانستان کو کرپشن کے بلیک ہول میں کیا تبدیل
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور
نومبر
کیا امریکی ایوان نمائندگان ڈراؤنے خواب دیکھ رہے ہیں ؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا
اکتوبر
معمدانی اسپتال سے تابعین اسکول تک:بدترین قتل و غارت کا سلسلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ میں 400 دنوں سے زیادہ عرصے سے امن ناممکن ہو
نومبر
سات سال بعد بھارتی عہدیدار کا دورۂ شام
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: 7 سال بعد، ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کے دورے
جولائی
داسو واقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ
جولائی
عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی
جولائی