اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہم کیسے اسرائیل کو تسلیم کر لیں؟اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام یوم القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت کمزور نہیں ہمیں بطور مسلمان اپنی قوت پر یقین ہونا چاہیے۔
فسلطین میں جو مظالم کیے گئے ان کو کیسے بھولا جا سکتا ہے ،دنیااسرائیل کو قبول بھی کر رہی ہے اور ساتھ انسانی حقوق کی بات بھی کرتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اسرائیل دہشتگردی میں ملوث ہے لیکن اس پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کوئی قدغن ہے ۔