میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کیخلاف درخواست، آئی جی پنجاب، خیبرپختونخوا سے جواب طلب

?️

پشاور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کے خلاف درخواست پر عدالت نے آئی جی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سیکریٹریز داخلہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوشش کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اپنا گیا کہ راہدری ضمانت کے بعد پنجاب پولیس نے میاں اسلم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 6 مارچ تک راہداری ضمانت دی، ہائی کورٹ سے نکلے تو پنجاب پولیس نے پیچھا کرکے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میاں اسلم اب بھی یہاں ہیں اور پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے بھی نہیں جاسکتے، ضمانت کے بعد آئی جی کو آگاہ کیا کہ گرفتار نہ کیا جائے۔

جس پر جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ آئی جی کی بھی قانونی ذمہ داریاں ہے، آئی جی نے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی، یہاں پنجاب پولیس نے تماشا بنایا ہے، ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں پولیس جانے کے لیے قانونی طریقہ کار ہے، اگر قانون پر عمل نہیں ہوگا تو پھر تو جنگل کا قانون ہوگا۔

جسٹس شکیل احمد نے خبردار کیا کہ پنجاب پولیس بغیر اجازت گرفتاری کے لئے آئے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے، آئی جی ان پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

عدالت نے آئی جی خیبرپختونخوا،پنچاب،سیکرٹری ہوم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے میاں اسلم اقبال کی جانب سے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں 2 ہفتے کے لیے ان کی راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

القاعدہ،داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں مراکزقائم کرسکتی ہیں

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفارت خانوں کے پریس

شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ

مغرب پر اندھے اعتماد کا خطرناک نتیجہ

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:لیبیا میں قذافی کی حکومت کا انجام، صرف داخلی ناکامی

ٹرمپ نے کی لاس اینجلس کے مقامی عہدیداروں کی توہین 

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے مقامی حکام کو

کیا الحشد الشعبی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ عراقی سیاستدان کا بیان

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد

نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے

برطانوی وزیر خارجہ کا خوراک کے عالمی بحران پر انتباہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے

امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ، اسلام آباد کس طرف ؟

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاملات اور خطے میںپیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے