?️
میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع میانوالی میں غیر قانونی سمز جاری کرنے کے الزام میں ٹیلی کام فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے ملک بھر سے کم از کم 54 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں ضبط کی گئی تھیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی نے ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم سرکل کے ساتھ ملکر میانوالی میں یوفون فرنچائز پر چھاپہ مارا، فرنچائز غیر قانونی طور پر سمز کے اجرا میں ملوث پائی گئی۔
بیان کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران 496 ڈیجیٹل فنگر پرنٹ امپریشن، بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (بی وی ایس) ڈیوائسز، 2 اسکینرز اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لیا گیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر ان اشیا کو ضبط کر لیا اور ’فرنچائز مالک‘ کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے فرنچائز مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مزید مجرموں کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ پی ٹی اے غیر قانونی سموں کے اجرا کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے راولپنڈی سائبر کرائم سرکل نے لاہور کے علاقے گلشن علی کالونی سے بین الاقوامی سموں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔
فروری میں ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے کہا تھا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، سکھر اور ایبٹ آباد سے 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 363 بین الاقوامی سمز برآمد کی گئی ہیں جن میں سے 21 کیسز ملک بھر میں درج کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
طالبان آئندہ 30 روز میں افغانستان پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس کا بڑا دعویٰ
?️ 13 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو
اگست
پاکستانی سیاست میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ کچھ عرصے سے جہاں پاکستانی سیاست میں
دسمبر
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا
?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان
اگست
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافے پر متفق ہوگئیں
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور اس
مئی
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل
?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست
فروری
غزہ جنگ میں امریکہ کا رول
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: نوجوان امریکی ووٹروں میں بائیڈن کی مقبولیت غزہ جنگ کے بارے
نومبر
سعودی مبلغ کو 40 سال قید کی سزا
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
حماس کے فیصلہ کن ردعمل پر صہیونی حلقوں کا غصہ
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار کے مطابق حماس گروپ نے ایک بار پھر معاندانہ
فروری