?️
میانوالی: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے تھانہ چاپری پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ خیبر پختونخوا سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسی خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ تھانے پر اچانک حملہ کیا، پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز برسائے، ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے۔
ترجمان کے مطابق حملے میں تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا، تاہم 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئےجب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔
25 سے 30 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تھے اور راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا تھا، پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی اور پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہوگئے، خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں، جس کے باعث یہ حملہ ناکام بنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران دہشت گردی کی حملوں میں فوج اور پولیس کے تقریبا 60 سے زیادہ جوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتی ہیں جب بڑے پیمانے پر لوگ سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔
سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز تھنک ٹینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امتیاز گل نے کہا کہ کسی بھی فوجی آپریشن کے دوران مقامی آبادی نہ صرف سماجی ڈھال کا کردار ادا کرتی ہے بلکہ یہ سیکیورٹی اداروں کے لیے آنکھ اور کان کے طور پر بھی کام کرتی ہے، لیکن مارچ 2022 کے بعد کی صورتحال کی وجہ سے اس وقت ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
19 نومبر 2024 کو ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 خوارج مارے گئے، اس دوران 12 جوانوں کی شہادت بھی ہوئی جن میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 سپاہی شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ
فروری
فلسطینیوں کے قتل عام میں صہیونی فوجیوں کا مقابلہ، شام کے لیے تل ابیب کی خطرناک سازش؛رہبر انصار اللہ کا بیان
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے ایک
دسمبر
سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی
فروری
اقتدار میں رہنے کے لئے نیتن یاہو کا نیا منصوبہ،عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش
?️ 20 اکتوبر 2025اقتدار میں رہنے کے لئے نیتن یاہو کا نیا منصوبہ،عرب ممالک سے
اکتوبر
اسلام آباد کے ڈائیلاگ فورم میں غزہ کے بارے میں کیا کہا گیا؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اسلام آباد میں مارگلہ 23 ڈائیلاگ فورم میں پاکستان کے
نومبر
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا
جنوری
امریکہ کا برازیل کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے ایک جارحانہ اقدام کرتے ہوئے اعلان
جولائی
افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا
جولائی