مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی، بھارت نے پہلگام فالز آپریشن کا الزام پاکستان پرعائد کیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی کمیٹی میں بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا اور ہم نے واہگہ بارڈر بند کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان نے مشکل حالات میں ٹیک آف کیا،2016میں پاکستان کی شرح نمو3.6 فیصد تھی، تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف ریفارمزپروگرام مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 تک دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکے تھے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، 16ویں ماہ میں پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر آ چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی معطلی

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:   شامی میڈیا نے آج دوپہر جمعہ کو اطلاع دی کہ

مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ

رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا  کا اہم اعلان

?️ 24 اپریل 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا نے  اپنی گاڑیوں کی

اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی ایک اور عظیم فتح

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے ایک قرارداد

اپوزیشن نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے پی ڈی ایم ختم ہوگئی:اسد عمر

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد حل عوامی مزاحمت ہے: حماس

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:دو خودکش بمبار ڈرونز نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے