?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح کم نہ کی تو روپے کی قدر میں اور کمی ہو گی، کرنسی کی قیمت اوپر نیچے جانے سے گھبرانا نہیں چاہئیے ہمیں اپنے روپے کو مضبوط رکھنا ہے تو ہمیں مہنگائی کی شرح کم کرنی پڑے گی عالمی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھی۔
شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ ساڑھے 31 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو کہ پاکستان کی آبادی کا تقریبا 53 فیصد ہے جن میں 20 ملین خاندان شامل ہیں۔
کرنسی اوپر نیچے جانے سے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔مہنگائی کی شرح کم نہ کی تو روپے کی قدر میں اور کمی ہو گی اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ہمیں اپنے روپے کو مضبوط رکھنا ہے تو ہمیں مہنگائی کی شرح کم کرنی پڑے گی۔پاکستان کی معیشت اس وقت گروتھ زون کی جانب گامزن ہے۔جب گروتھ ریٹ پانچ، ساڑھے پانچ فیصد تک پہنچ جائے گا تو اس کے اثرات پہلے امیر اور پھر مڈل کلاس طبقے تک پہنچتے ہیں۔
چونکہ نچلا طبقہ اس سے محروم رہ جاتا ہے لہذا ہم نے صرف غریب طبقے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ہم یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سستی اشیاء فراہم کرنے کے لیے سبسڈیز دے رہے ہیں۔قبل ازیں مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ میں اجلاس میں گندم، چینی اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں واضح فرق پر اظہار تشویش کیا گیا ۔مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔
بتایاکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھ کر 9.2 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھی۔ بتایاگیاکہ حکومت اشیائے خوراک پر سبسڈی دیکر مہنگائی کا زیادہ بوجھ خود برداشت کررہی ہے، خوردنی تیل، پیاز، ٹماٹر سمیت بعض اشیائے خوردنی کی قیمتیں کم ہوئیں۔ بتایاگیاکہ ٹی ایل پی کے دھرنے کے باعث سپلائی متاثر ہونے پر سبزیاں مہنگی ہوئیں۔
سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے کہاکہ ملک میں گندم اور آٹے کے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔سندھ میں اجلاس میں گندم، چینی اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں واضح فرق پر اظہار تشویش کیا گیا ۔ شوکت ترین نے کہاکہ سندھ حکومت قیمتوں میں فرق ختم کرے، گندم کی فراہمی بڑھائے، پنجاب قیمتوں میں استحکام کیلئے کے پی کو چینی کی فراہمی یقینی بنائے۔ شوکت ترین نے کہاکہ سندھ حکومت گنے کی امدادی قیمت کا فوری تعین کرکے اعلان کرے۔


مشہور خبریں۔
کشمیر کے سینر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال،کشمیر میں کرفیو،پاکستان میں سوگ
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر
ستمبر
بلوچستان ہائیکورٹ کا جوڑے کے قتل کا نوٹس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرنگرانی مقتولہ کی قبر کشائی
?️ 21 جولائی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں جوڑے کے
جولائی
امریکہ کا یمن میں نیا ظلم؛درجنوں افریقی مہاجرین کا قتل عام
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکہ کے جاری مظالم، جہاں روزانہ درجنوں معصوم شہریوں—جن
اپریل
دیگر جماعتیں خلائی مخلوق کی طرف میں عوام کی طرف دیکھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراداری
جنوری
پانی جنگ کا ہتھیار نہیں،بھارت ریاستی دہشت گردی بند اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے. پاکستان
?️ 24 مئی 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم
مئی
مینیاپولس میں مظاہرین اور امریکی پولیس کے درمیان جھڑپیں، ۴۲ افراد گرفتار
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:مینیاپولس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج پر پولیس
فروری
ترکی میں زلزلہ متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ چکی ہے:ترک صدر
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے نے اعلان کیا کہ اس ملک میں
مارچ
کیا مزاحمتی تحریک پیچھے ہٹ سکتی ہے؟حماس کے لیڈر کا بیان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم
ستمبر