?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے 2 سال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے.کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔بھارت سمیت خطے کیلے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4% سے بھی کم ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن کمیشن کا اجلاس آج پیر کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کی چئیرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات کو زیر غور لایا جائے گا جن کو حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائے گا۔
پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کے لیے قلیل المعیاد ، درمیانی مدت اور طویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اسلامو فوبیا میں استعمار کی طویل تاریخ کے آثار
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسلامو فوبیا کی کوئی مستقل تفہیم یا تعریف نہیں ہے،تاہم
دسمبر
حماس کا اصرار ہے کہ معاہدے میں جنگ کا خاتمہ لکھا جائے
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر قاہرہ کے مذاکرات سے
مئی
غزہ کی پٹی پر اے ایف پی کا بے مثال بیان
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیس خبررساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک سرکاری بیان جاری
جولائی
شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب
?️ 11 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع
فروری
ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل کی سرگردانی اور لبنان میں اپنے فوجیوں کے نشانہ بنائے جانے پر تشویش
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی اخبار یدیعوت آحارینوت نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے
مئی
اسرائیل کی بحری ناکہ بندی
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر ایلیزر ماروم نے کہا کہ ابھی
دسمبر
غزہ کے لیے فضائی امداد بھیجنے کے پس پردہ حقائق
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کو فضائی امداد بھیجنے میں صیہونی حکومت کی حمایت
مارچ
یورپ میں ہڑتالوں کا موسم؛ تازہ شروع ہونے والا بحران
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپ میں ان دنوں ہونے والی ہڑتالیں اور احتجاج یورپی ممالک
دسمبر